جاپانی پھل (املوک) کھانے کے 14 حیرت انگیز فوائد

املوک،جاپانی پھل یا انگریزی مین اسکو persimmons کہتے ہیں۔املوک دیکھنے میں بہت خوشنما نظر آتا ہے اور اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے ٹماٹر رنگت میں سرخ لیکن املوک رنگ کے لحاظ سے نارنگی ہوتا ہے۔ لیکن کھانے میں یہ انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔اس کا گودا نہایت نرم ہوتا ہے۔اور اپنی صفات کے لحاظ سے یہ پاکستانی عوام میں کافی مقبول ہو چکا ہے اور ہر کوئی اس کو پسند کرتا ہے۔
املوک پاکستان میں کچھ دہائیوں سے ہے اس کی کاشت سب سے پہلے چین میں کی گئی اس کے بعد اسے جاپان میں کاشت کیا جانے لگا۔پاکستان میں اس کو جاپان سے درآمد کیا گیا ہے اسی لے اس پھل کو زیادہ تر لوگ جاپانی پھل کہتے ہیں۔یہ موسم سرما کا پھل ہے اور اسے اب پاکستان کے کچھ علاقوں بڑی کامیابی سے کاشت کیا جا رہا ہے۔ان میں کشمیر اور سوات کے علاقے بھی شامل ہیں۔
پاکستانی آب و ہوا کے لئے یہ پھل موافق ہے اسی لئے اس کی کاشت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔املوک گرم مزاج پھل ہے اس لئے اس کو ہمیشہ اعتدال میں ہی کھائیں۔اور ہمیشہ پکا ہوا پھل کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے۔املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی،پروٹین،کیلشیم،فاسفورس،فولاد اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔سو گرام پھل میں صرف 80کیلوریز ہوتی ہیں۔

املوک کے طبعی فوائد:
٭ اس پھل کو کمر درد میں کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭گلے کی سوزش اور خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔
٭سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے۔
٭بڑی آنت میں خرابیوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭یہ ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
٭دل کی بیماریوں میں کھانا فائدہ مند ہے۔
٭ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔
٭قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔
٭وزن کی کمی کا سبب ہے۔
٭یہ پھل آنت کے زخم ٹھیک کرتا ہے۔
٭ بڑی آنت کے ورم کو کم کرتا ہے۔
٭ قبض کو دور کرتا ہے۔
٭ اپینڈکس کے مرض میں بھی کھانا مفید ہے۔
٭ معدے کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔

نوٹ :
اس پھل کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں اگر آپ اسکو دوا کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

By Shakir  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2676 Views   |   04 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جاپانی پھل (املوک) کھانے کے 14 حیرت انگیز فوائد and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جاپانی پھل (املوک) کھانے کے 14 حیرت انگیز فوائد) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.