کوائل پر سِکّہ کیوں رکھنا چاہئیے؟ جانیں وہ آسان طریقہ جس سے آپ کے پیسے بھی بچیں اور کوائل بھی

وہ کہتے ہیں ناں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے، تو آج کل پیسے بچانا بھی انسان کی ضرورت ہی بن گیا ہے چاہے پھر دس بیس روپے ہی کیوں نہ بچ رہے ہوں بس بچانے ہیں۔ اور اسکے لیئے لوگ نت نئے طریقوں کی تلاش میں لگے رہتے ہیں کہ کہیں سے کچھ کارآمد ٹپ ہاتھ لگ جائے کیونکہ کبھی کوئی ٹپ کام کرتی ہے اور کبھی نہیں۔

اسی لیئے آج ہم لائے ہیں آپ کے لیئے ایک ایسی زبردست ٹپ جو آپ کے کوائل کے پیسے بھی بچائے گی اور فائدہ بھی پہنچائے گی

اکثر گھروں میں رات کے وقت مچھروں کی بہتات ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر کوائل جلا کر سونا پڑتا ہے، اس سے ان کے روزمرہ کے خرچوں میں کوائل کے پیسوں کا اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔ جب کہ اگر تھوڑی دیر بھی کوائل جلایا جائے تو مچھر بھاگ جاتے ہیں پر آدھی رات میں کون اٹھ کر اسے بجھائے؟

تو اس کے لیئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ رات کو کوائل جلانے کے بعد آپ اس پر ایک سِکّہ رکھ دیں، سکہ رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ جتنا کوائل آپ کو جلانا ہے اسی حساب سے اس جگہ سکہ رکھیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ کوائل وہیں تک جلے گا جہاں تک سکہ رکھا ہوگا اسکے بعد وہ خود بہ خود بجھ جائے گا اور آپ کا آدھا کوائل بچ جائے گا۔

By Ambreen  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1628 Views   |   05 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کوائل پر سِکّہ کیوں رکھنا چاہئیے؟ جانیں وہ آسان طریقہ جس سے آپ کے پیسے بھی بچیں اور کوائل بھی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کوائل پر سِکّہ کیوں رکھنا چاہئیے؟ جانیں وہ آسان طریقہ جس سے آپ کے پیسے بھی بچیں اور کوائل بھی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.