خون کی کمی ہے تو چند دانے چیری ضرور کھائیں۔۔ موسم کے پھل کے ایسے فائدے جس سے یہ سونے کے بھاؤ بھی ملے تو خرید لیں

چیری نہ صرف کھانے میں لذیذ ہوتی ہے بلکہ صحت کے لیے بہت سے فوائد بھی رکھتی ہے۔ اگرچہ یہ تھوڑی مہنگی ہوتی ہے لیکن اس کے ہماری صحت کے لئے اتنے فائدے ہیں کہ چیری کے موسم میں اس کو ضرور ہی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔ چیری کے کچھ حیرت انگیز فوائد یہ ہیں:

اینٹی سوزش خصوصیات

چیری میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔جییسے اینتھوسیاننز اور سائانیڈن، یہ سوزش کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مرکبات سوزش کو کم کرنے کے علاوہ گٹھیا اور گاؤٹ جیسے امراض کی علامات کو کم کرنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں

درد سے نجات

چیری پٹھوں کے درد کو کم کرنے اور ورزش کے بعد ہونے والے جسمانی درد کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق چیری کا جوس کھلاڑیوں،پٹھوں کو نقصان کی بھرپائی اور اوسٹیو ارتھرائٹس والے افراد کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

اچھی نیند لینے میں مددگار

چیری میلاٹونن کا قدرتی ذریعہ ہے۔ یہ ایک ایسا ہارمون جو سونے کے اوقات کو منظم کرتا ہے اور نیند کے دورانیے کو بہتر کرتا ہے۔ چیری کا جوس یا تازہ چیری کھانے سے نیند کے معیار اور دورانیے میں بہتری آسکتی ہے۔

دل کی صحت

چیری میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اس کے علاوہ پوٹاشیم اور فائبر جیسے ضروری غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ پوٹاشیم بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، جبکہ فائبر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی بہتر صحت کو فروغ دیتا ہے۔ چیری میں موجود آئرن جسم میں خون کی کمی بھی پوری کرتا ہے

کینسر سے لڑنے والی خصوصیات

چیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو فری ریڈیکلز کی وجہ سے خلیات کو پہنچنے والے نقصان سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق چیری میں موجود مرکبات کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روک سکتے ہیں، خاص طور پر بڑی آنت اور چھاتی کے کینسر کے خلاف یہ زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

وزن میں کمی

چیری ایک اطمینان بخش اور نسبتاً کم کیلوریز والا پھل ہے۔ ان کی قدرتی مٹھاس میٹھے کھانوں کی خواہش کو پورا کرنے میں مدد کر سکتی ہے جبکہ اس میں پایا جانے والا فائبر پیٹ کو بھرا ہوا ہونے کا احساس دیتا ہے۔ چیری کو غذا میں شامل کرنے سے وزن کے انتظام کی کوششوں میں مدد مل سکتی ہے۔

دماغی صحت

چیری میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس، خاص طور پر اینتھوسیانز سے بھرپور ہیں۔ بین القوامی جریدے کے مطابق چیری کا باقاعدگی سے استعمال یادداشت کو بہتر بنانے، دماغی افعال کو بڑھانے اور الزائمر جیسی نیوروڈیجنریٹی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہاضمہ

چیری غذائی ریشہ کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ جو ہاضمہ بہتر کنے میں مدد کرتی ہے اور آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو فروغ دیتی ہے۔ اپنی غذا میں چیری کو شامل کرنا صحت مند نظام انہضام کو سہارا دے سکتا ہے اور قبض کو روکتا ہے۔

Cherry Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cherry Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cherry Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3414 Views   |   17 May 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

خون کی کمی ہے تو چند دانے چیری ضرور کھائیں۔۔ موسم کے پھل کے ایسے فائدے جس سے یہ سونے کے بھاؤ بھی ملے تو خرید لیں

خون کی کمی ہے تو چند دانے چیری ضرور کھائیں۔۔ موسم کے پھل کے ایسے فائدے جس سے یہ سونے کے بھاؤ بھی ملے تو خرید لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خون کی کمی ہے تو چند دانے چیری ضرور کھائیں۔۔ موسم کے پھل کے ایسے فائدے جس سے یہ سونے کے بھاؤ بھی ملے تو خرید لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔