محبت تھی اور اب بھی ہے، لیکن۔۔ کیا رومیسہ خان اب بھی ڈکی بھائی سے محبت کرتی ہیں؟ جذباتی بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا!

Is Romaisa Khan Still In Love With Ducky Bhai

مشہور ڈیجیٹل کریئیٹر اور ابھرتی ہوئی اداکارہ رومیسہ خان، جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 3.2 ملین سے زائد ہے، نے حال ہی میں ایسی باتیں کیں جو مداحوں کے دلوں کو چھو گئیں۔ رومیسہ، جنہوں نے ٹک ٹاک پر لب سنگی ویڈیوز سے شہرت پائی، 2020 میں ڈرامہ ماسٹرز سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ بعد ازاں وہ چاند تارا اور نور جیسے مقبول ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ ساتھ ہی ان کی فلم 'جان' میں اداکاری کو شائقین اور نقادوں نے خوب سراہا۔

ادھورے عشق کا قصہ:

مگر رومیسہ کی تازہ ترین گفتگو نے سب کو چونکا دیا، عمران اشرف کے شو مذاق رات میں رومیسہ خان نے پہلی بار کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا؛

"محبت کی تھی، اور اب بھی ہے... لیکن وہ مکمل نہ ہو سکی۔"

محبت کے اس درد کو الفاظ کا رنگ دیتے ہوئے انہوں نے ایک گہرا شعر بھی سنایا؛

"اس کی ہر ایک یاد میں لذت ہوتی ہے، پہلی محبت، پہلی محبت ہوتی ہے... اور جب وہ ساتھ نہ ہو، تو پتہ چلتا ہے تصویر کی کیا قیمت ہوتی ہے۔"

سوشل میڈیا پر تہلکہ:

رومیسہ خان کے اس دل چھو لینے والے بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ رومیسہ خان کا یہ ذکر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے لیے تھا، جو اب عروب جتوی کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

ایک فین نے جذبات میں لکھا، ہم سب جانتے ہیں کہ رومیسہ کی پہلی محبت ڈکی بھائی تھے۔

دوسرے نے کہا، ڈکی واقعی ایک وفادار شوہر نکلا، جس نے رومیسہ کی محبت کے باوجود عروب کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

کسی نے افسوس بھرے انداز میں لکھا، ڈکی نے رومیسہ خان کی سچی محبت کی قدر نہ کی۔

رومیسہ خان کے اس انکشاف نے ان کے فینز کو پرانی یادوں میں گم کر دیا ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ کیا کبھی یہ ادھورا قصہ مکمل ہوگا؟

ایک بات تو واضح ہے پہلی محبت کی شدت کو وقت بھی ماند نہیں کر سکتا۔

Is Romaisa Khan Still In Love With Ducky Bhai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Is Romaisa Khan Still In Love With Ducky Bhai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Is Romaisa Khan Still In Love With Ducky Bhai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   957 Views   |   16 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2025)

محبت تھی اور اب بھی ہے، لیکن۔۔ کیا رومیسہ خان اب بھی ڈکی بھائی سے محبت کرتی ہیں؟ جذباتی بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا!

محبت تھی اور اب بھی ہے، لیکن۔۔ کیا رومیسہ خان اب بھی ڈکی بھائی سے محبت کرتی ہیں؟ جذباتی بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ محبت تھی اور اب بھی ہے، لیکن۔۔ کیا رومیسہ خان اب بھی ڈکی بھائی سے محبت کرتی ہیں؟ جذباتی بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔