آملہ سے سہانجنہ تک، جانیں وہ کونسے 5 سپر فوڈز ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لئے ایندھن کے طور پر کام کرتے ہیں

مضبوط مدافعتی نظام کے لئے صحت مند غذا اور طرز زندگی کی ضرورت ہوتی ہے، آج ہم آپ کو چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہیں اپنے روزانہ کے استعمال میں شامل کر کے آپ بنا سکیں گے خود کو صحت مند۔
مضبوط مدافعتی نظام کی تعمیر ایک یا دو دن کا عمل نہیں ہے، اس میں کافی محنت اور کئی دن بھی لگ سکتے ہیں، اس کے لئے آپ کو اپنے کھانے پینے کی عادات اور طرز زندگی کو بدلنا ہوگا۔
ہماری بتائی ہوئی چند غذاؤں کے استعمال سے آپ یہ کام آسانی سے کر سکتے ہیں، وہ غذائیں کونسی ہیں چلیں جان لیتے ہیں۔وٹامنز سے بھرپور چند غذائیں

• آملہ

آملہ وٹامن سی سے بھرپور جڑی بوٹی ہے جو ہمارے میں بہت عام ہے اور اس کا کئی چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ اور قوت مدافعت بڑھانے والا وٹامن ہے، وٹامن سی اینٹی باڈی کے ردعمل اور سفید خون کے خلیوں کی افعال کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، اینٹی آکسیڈینٹ سے مالا مال ہونے کے ساتھ آملہ انفیکشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے آکسیکٹیٹو تناؤ اور آزاد ریڈیکلز کا خاتمہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
آملہ ایک قدرتی بوسٹر ہے جسے بالوں کے لئے اور کئی دیگر علاج معالجے میں جڑی بوٹی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ مختلف قسم کے انفیکشن سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کا جوس، اچار، چٹنی اور مربہ بھی بنایا جاتا ہے۔

• سہانجنہ

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مورنگا میں 90 سے زیادہ بائیو ایکٹو مرکبات، ہر وٹامن اور معدنیات شامل ہیں یہ ایک قدرتی ملٹی وٹامن ہے، مورنگا میں پروٹین، کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، کرومیم، میگنیشیم، سیلینیم اور زنک وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی اعلی سطح ہوتی ہے، مورنگا وٹامن بی 1، بی 2 اور بی 3 کا ایک اچھا ذریعہ ہے، یہ سیلولر توانائی کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے اور یوں ایک عظیم توانائی بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔
مورنگا مختلف قسم کے کھانوں، جوس اور پاؤڈر کے طور پر کئی چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

• شکر قندی

نہایت سستی اور آسانی سے دستیاب ہونے والی شکر قندی کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا کہ یہ اس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے، اس میں وٹامن بی 5 اور بی 7 کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، شکر قندی کا استعمال دل کی صحت کے لئے بےحد مفید ہے، اس میں فائبر بہترین مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کا استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے۔

• آم

ہر موسمی پھل کی کچھ اپنی خصوصیات ہوتی ہیں، مگر پھلوں کے بادشاہ آم کی خصوصیات ایسی ہیں کہ اس کا کوئی مقابلہ نہیں یہ جتنا مزیدار اور لذیذ اتنا ہی فائدے مند بھی ہے، آم میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، اس میں وٹامن ای، بیٹا کیروٹین، پوٹاشیم، وٹامن ڈی اور بیشتر بی وٹامن شامل ہوتے ہیں، یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو گھٹاتا ہے، مداقعتی نظام کو بوسٹ کرتا ہے اور جلد کو چمکدار بناتا ہے، اسے کاٹ کر، جوس بنا کر اور کئی طرح کی چٹنیوں اور اچار میں استعمال کیا جاتا ہے۔

• کدّو

کدو اینٹی آکسیڈنٹس وٹامن اے، سی اور ای حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے، یہ ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے، اس کے استعمال سے ہمارا نظام ہاضمہ اور مدافعتی نظام کو قدرتی بوسٹ ملتا ہے، کدو کو سبزی، کڑی، اور فرائی کر کے کھایا جاتا ہے۔

Quwat E Mudafiat Barhane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Quwat E Mudafiat Barhane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Quwat E Mudafiat Barhane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13548 Views   |   22 Aug 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آملہ سے سہانجنہ تک، جانیں وہ کونسے 5 سپر فوڈز ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لئے ایندھن کے طور پر کام کرتے ہیں

آملہ سے سہانجنہ تک، جانیں وہ کونسے 5 سپر فوڈز ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لئے ایندھن کے طور پر کام کرتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آملہ سے سہانجنہ تک، جانیں وہ کونسے 5 سپر فوڈز ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لئے ایندھن کے طور پر کام کرتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔