شوبز سے جڑے لوگوں کی خوبصورتی کا راز، کچھ ایسے سپلیمنٹ کا استعمال جو ان کو حسین اور اسمارٹ بناتے ہیں

ٹی وی اسکرین پر موجود اداکاراؤں اور ان کی بے داغ جلد، لمبے چمکتے بالوں اور متناسب جسم کو دیکھ کر ہر کوئی ان جیسا ہونا چاہتا ہے اور اس بات کو جاننے کا خواہشمند ہوتا ہے کہ یہ اداکار اپنی خوبصورتی کے لیے اور عمر کے اثرات کو روکنے کے لیۓ ایسا کیا استعمال کرتے ہیں جو ہم نہیں جانتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ متوازن غذا اور ایکسرسائز اداکاروں کی خوبصورتی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کا راز کچھ ایسے سپلیمنٹس میں چھپا ہوتا ہے جن کا استعمال وہ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے کرتے ہیں اور ان سپلیمنٹ میں ہی ان کی خوبصورتی کا راز پوشیدہ ہوتا ہے-

سپلیمنٹ کیا ہوتے ہیں اور جسم کے لیے کیوں ضروری ہیں؟

ہمارے جسم کو اس میں موجود ٹشوز کو اپنا کام بہتر طور پر انجام دینے کے لیے وٹامن، معدنیات کی ضرورت لازمی ہوتی ہے یہ سپلیمنٹ جلد کو چمکدار بناتے ہیں بالوں کی نشو نما کے لیے بہتر ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور چہرے پر سے جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں- اس کے علاوہ جسم کو توانائی مہیا کرتے ہیں یہ سپلیمنٹ کسی بھی میڈیکل اسٹور سے آسانی سے مل سکتے ہیں اور ان کا روزانہ استعمال جسم کے لیے ضروری ہوتا ہے-

جسم کے لیے ضروری سپلیمنٹ

عام طور پر انسانی جسم کو جو سپلیمنٹ روزانہ کی بنیاد پر چاہیے ہوتے ہیں ان کے متعلق جاننا ہر فرد کے لیے ضروری ہوتا ہے اور خاص طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ان کا استعمال ضروری ہوتا ہے-

1: وٹامن ای سپلیمنٹ

یہ وٹامن جسم میں بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور شوبز سے جڑے لوگ اس کا استعمال پابندی سے کرتے ہیں- یہ مارکیٹ میں کیپسول کی صورت میں موجود ہوتے ہیں اور ہر روز ناشتے کے بعد 400 ملی گرام کا ایک کیپسول کا استعمال جلد کو جھریوں سے پاک رکھنے میں مدد دیتا ہے- اس کے علاوہ لوشن کی صورت میں وٹامن ای سپلیمنٹ کو جلد پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یہ چھائيوں کا خاتمہ کرتا ہے اور آنکھوں کے نیچے پڑنے والی جھریوں کو بھی بننے سے روکتا ہے ۔ مگر اس کا زيادہ استعمال پیٹ درد ، سر درد ، تھکن کا بھی باعث ہو سکتا ہے اس لیے اس کو دن میں 400 ملی گرام سے زیادہ مقدار میں نہیں لینا چاہیے-

2: لیپو بائنڈ وٹس سپلیمنٹ

یہ سپلیمنٹ بغیر کسی سائڈ افیکٹ کے استعمال کیا جا سکتا ہے یہ سپلیمنٹ درحقیقت جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اس کے ساتھ یہ ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے جو کہ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں- یہ ایک ایسا سپلیمنٹ ہے جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ ایک ہی کیپسول میں سارے وٹامن موجود ہوتے ہیں اور آسانی سے ہر میڈیکل اسٹور پر دستیاب ہوتا ہے-

3: زنک سپلیمنٹ

یہ سپلیمنٹ زیادہ تر شوبز سے جڑے لوگ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں یہ سپلیمنٹ اینی آکسیڈنٹ ہوتا ہے اور جلد پر ایکنی کے سبب بننے والے نشانات کو روکتا ہے- اس کے علاوہ یہ جسم کے میٹابولزم کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے اس کا حد سے زیادہ استعمال قوت مدافعت کو کمزور کرنے کا سبب بن سکتا ہے- اس کے علاوہ یہ خون میں اچھے کولیسٹرول کی شرح میں بھی کمی کا باعث بن سکتا ہے اس لیے اس کا استعمال اور اس کی مقدار کا تعین ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کرنا چاہیے-

4: کیلشیم سپلیمنٹ

کیلشیم انسانی جسم اور ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے اس لیے اس کے سپلیمنٹ کا استعمال نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے بلکہ چمکدار دانتوں کے لیے بھی بہت ضروری ہوتا ہے اور جسم کی ساخت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہ میڈیکل اسٹور میں گولیوں کیپسول ہر صورت میں موجود ہوتے ہیں-

5: پروٹین سپلیمنٹ

اگر آپ سخت جسمانی محنت کر رہے ہیں تو اس صورت میں عام غذا کے ساتھ ساتھ آپ کو اضافی پروٹین سپلیمنٹ کی لازمی ضرورت ہوتی ہے جو پٹھوں اور ہڈیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے- ہر انسان کو دن بھر میں 30 گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب کہ انسان دن میں 3 سے 6 بار کھانا کھائے جو کہ عام انسان کے لیۓ ممکن نہیں ہے اس وجہ سے صحت اور خوبصورتی کے لیے شوبز سے جڑے لوگ پروٹین سپلیمنٹ کا استعمال کرتے ہیں-

Showbiz Ke Logo Ki Khubsoorti Ka Raaz

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Showbiz Ke Logo Ki Khubsoorti Ka Raaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Showbiz Ke Logo Ki Khubsoorti Ka Raaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Najma  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4145 Views   |   03 Dec 2021
About the Author:

Najma is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Najma is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شوبز سے جڑے لوگوں کی خوبصورتی کا راز، کچھ ایسے سپلیمنٹ کا استعمال جو ان کو حسین اور اسمارٹ بناتے ہیں

شوبز سے جڑے لوگوں کی خوبصورتی کا راز، کچھ ایسے سپلیمنٹ کا استعمال جو ان کو حسین اور اسمارٹ بناتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوبز سے جڑے لوگوں کی خوبصورتی کا راز، کچھ ایسے سپلیمنٹ کا استعمال جو ان کو حسین اور اسمارٹ بناتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔