سونے کا تاج، کروڑوں روپے اور نئی گاڑی.. اولمپکس جیتنے پر ارشد ندیم کے لئے انعامات کی بارش! کون کیا کچھ دے رہا ہے؟

گزشتہ روز پاکستان کے لئے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو جیولن تھرو کی میڈل سرمنی میں سونے کا تمغہ پہنا دیا گیا. شدت جذبات سے ارشد ندیم زارو قطار رو پڑے.

البتہ اس جیت نے ارشد ندیم کی زندگی حقیقی طور پر تبدیل کردی ہے اور کئی اداروں نے ان کے لئے قیمتی انعامات کا اعلان کیا ہے. ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کے ارشد ندیم کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے دیے جائیں گے.

سندھ حکومت کا انعام کا اعلان

سندھ حکومت نے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 10 کروڑ روپے انعام کا دینے کا اعلان کر دیا. اس کے علاوہ مریم نواز نے میاں چنوں میں ارشد ندیم اسپورٹس سٹی بنانے کا وعدہ بھی کیا ہے.

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان کا انعام کا اعلان

گورنرپنجاب نے قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا جبکہ وطن واپسی پر ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس بھی مدعو کیا جائے گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ گلوکار علی ظفر بھی ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے رقم بطورِ انعام دینے کا اعلان کر کے ہیں.

میئرسکھر کا ارشد ندیم کو سونے کا تاج دینے کا اعلان

جبکہ مئیر سکھر نے بھی ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ کے لئے سونے کے تاج کا اعلان کیا ہے.

اتنا ہی نہیں بلکہ پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین علی شیخانی نے بھی ارشد ندیم کے لئے برانڈ نیو آلٹو کار بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے

جبکہ اے آر وائی کے صدر سلمان اقبال ارشد ندیم کو اے آر وائی لگونا میں اپارٹمنٹ بطور تحفہ دیں گے.

Arshad Nadeem Gifts Details

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Arshad Nadeem Gifts Details and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arshad Nadeem Gifts Details to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   12092 Views   |   10 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

سونے کا تاج، کروڑوں روپے اور نئی گاڑی.. اولمپکس جیتنے پر ارشد ندیم کے لئے انعامات کی بارش! کون کیا کچھ دے رہا ہے؟

سونے کا تاج، کروڑوں روپے اور نئی گاڑی.. اولمپکس جیتنے پر ارشد ندیم کے لئے انعامات کی بارش! کون کیا کچھ دے رہا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونے کا تاج، کروڑوں روپے اور نئی گاڑی.. اولمپکس جیتنے پر ارشد ندیم کے لئے انعامات کی بارش! کون کیا کچھ دے رہا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔