اگر آپ قصوری میتھی کے فوائد جان لیں تو سونے کے بھاؤ بھی خرید لیں گے ۔۔ جانیئے قصوری میتھی کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے

آپ نے قصوری میتھی کا نام تو سُنا ہوگا اور اکثر گھر میں مختلف قسم کے کھانوں میں اسے استعمال ہوتے ہوئے بھی دیکھا ہوگا، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ قصوری میتھی کے فوائد جان جائیں تو اسے سونے کے دام بھی خریدنے پر تیار ہو جائیں گے۔
جی ہاں! آج ہم آپ کو قصوری میتھی کے وہ فوائد بتائیں گے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے مگر آج یہ فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے اور قصوری میتھی کا استعمال شروع کر دیں گے۔

• قصوری میتھی

کیا آپ نے کبھی عرب میں پیدا ہونے والی میتھی کھائی ہے جس پر اللہ کے رسولﷺ نے شفا کی مہر ثبت فرمائی ہے اور اسکی شان افادیت میں کئی احادیث مرقوم ہوئی ہیں، اہل عرب اسکو اسی بنا پر شوق سے کھاتے تھے آخر میتھی میں ایسے کون سے صحت کے خزانے چھُپے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

• قصوری میتھی کے حیرت انگیز فوائد

• کھانوں میں میتھی کا استعمال

پاک و ہند میں میتھی کا استعمال عام ہے، اسے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جس سے کھانے میں ذائقہ اور خوشبو آ جاتی ہے جبکہ اس کا فلیور بھی سب کو پسند آتا ہے، اکثر اسے دیسی کھانوں جیسے کڑاہی یا دیگر سالن وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے، اگر سالن میں تیل اوپر نہ آ رہا ہو تو زرا سی قصوری میتھی چھڑک دیں تو اس سے سالن میں فوری تیل اوپر آ جاتا ہے۔

• گلے کے امراض کے لئے مفید

کئی روایتوں میں یہ بات کہی گئی ہے کہ اصحابِ کرام گلے سے متعلق امراض میں کھجور کے ساتھ قصوری میتھی پانی میں پکا کر پیتے تو صحتیاب ہو جاتے تھے اور عرب میں یہ بےحد مشہور نسخہ تھا، قصوری میتھی کا جوشاندہ حلق میں ہونے والی خراش کو دور کرتا ہے، بلغم ختم کرتا ہے، جکڑے ہوئے سینے کو ٹھیک کرتا ہے، کھانسی کو ختم کرتا ہے اور گلے کے مختلف مسائل کو دور کرنے کے لئے قصوری میتھی کا کہوہ بنا کر پینا مفید ہے۔

• ہاضمہ کے لئے مفید

قصوری میتھی کے استعمال سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اس کے قہوے کے استعمال سے بدہضمی دور ہوتی ہے گیس کی شکایت دور ہوتی ہے ریاح خارج ہوتی ہے، یہ آنتوں میں رکے ہوئے فضلہ کو نیچے لاتا ہے اور سینے کے لیس دار بلغم کو تحلیل کرکے باہر نکالتا ہے۔

• بواسیر کا علاج

بواسیر کے گھریلو علاج میں حکیم قصوری میتھی کا استعمال کرتے ہیں اور مریض کو اس کے استعمال کی تجویز دیتے ہیں، یہ پیٹ کے اندر موجود پھوڑوں، زخموں کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس کے استعمال سے پھیپھڑوں کے امراض دور ہوتے ہیں اور سانس سے جڑے مسائل جیسے دمہ وغیرہ میں قصوری میتھی کا استعمال فائدے مند ہے۔

• زچہ خواتین کے لئے مفید

ایسی خواتین جن کو بچے کی پیدائش کے بعد دودھ کم اُترتا ہو اور بچے کی بھوک کو نہ مِٹا پا رہی ہوں قصوری میتھی کھائیں تو دودھ وافر مقدار میں پیدا ہو گا اور عورت کمزوری کا شکار بھی نہیں ہوگی۔

• متحرک کرنے کے لئے بہترین

اکثر لوگ زرا سا کام کر کے تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور کمزوری محسوس کرتے ہیں یا سستی محسوس کرتے ہیں میتھی میں ایسے کیمیائی اجزا موجود ہیں جو انسان کے جسم کو متحرک کرتے ہیں لہذا سست و کاہل حضرات کے لئے یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔

Qasoori Methi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qasoori Methi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qasoori Methi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18250 Views   |   16 Mar 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

اگر آپ قصوری میتھی کے فوائد جان لیں تو سونے کے بھاؤ بھی خرید لیں گے ۔۔ جانیئے قصوری میتھی کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے

اگر آپ قصوری میتھی کے فوائد جان لیں تو سونے کے بھاؤ بھی خرید لیں گے ۔۔ جانیئے قصوری میتھی کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ قصوری میتھی کے فوائد جان لیں تو سونے کے بھاؤ بھی خرید لیں گے ۔۔ جانیئے قصوری میتھی کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔