معدے کی تیزابیت دور کرتا ہے اور۔۔ موسم گرما میں کن غذاؤں کا استعمال بڑھا دینا فائدہ مند ہوتا ہے؟

معدے کی تیزابیت دور کرتا ہے اور۔۔ موسم گرما میں کن غذاؤں کا استعمال بڑھا دینا فائدہ مند ہوتا ہے؟صحت سے بڑھ کر انسان کے لیے کچھ نہیں کیونکہ صحت کے بغیر انسان کوئی کام کرنے کے لائق نہیں ہوتا۔ ایک شخص کتنا چست یا کمزور ہے اس بات کا اندازہ اس کی خوراک سے لگایا جا سکتا ہے۔ گرمیوں میں غذا کا خاص خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ آج ہم کے فوڈ کے اس آرٹیکل میں آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح گرمی میں کون کون سی غذاؤں کا استعمال بڑھایا جاسکتا ہے اوران کے استعمال سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

1-زیادہ پانی کا استعمال

ہم اکثر شدید گرمی میں سافٹ ڈرنکس کو ترجیح دیتے ہیں پانی، دودھ اور دہی پر، جو کہ انسانی صحت کو اندر سے کھوکھلا کردیتی ہیں۔ جبکہ پانی اس شدید گرمی میں انسانی جسم کو ڈی ہائڈریشن سے بچاتا ہے،پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔

2- ٹھنڈا دودھ

ٹھنڈا دودھ اس شدید گرمی میں سکون سے سونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور معدے کی گرمی کو بھی کم کرتا ہے۔

3- دہی

دہی کے استعمال سے ان جراثیم کی افزائش ہوتی ہے جو کہ معدے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ماہرین معدے کی گرمی کے حوالے سے دہی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ گرمیوں میں نکلنے والے دانے، نظام ہاضمہ اور دیگر اعضاء کے حوالے سے بھی دہی کافی فائدہ مند ہے۔

4- سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ سینے سے تیزابیت ختم کرتا ہے۔ اک گلاس پانی میں 2 چائے کا چمچ سیب کا سرکہ اور اک کھانے کا چمچ شہد ملائیں، یہ مکسچر آپ کے جسم کو راحت بخشے گا اور اس گرمی میں تیزابیت کی شکایت کو ختم کرے گا۔

5- پودینے کا استعمال

پودینہ ایک بہرتین قدرتی غذا ہے، شربتوں میں پودینہ کا استعمال نہ صرف گرمی کم کرنے میں مدد کرے گا بلکہ انسان خود کو تروتازہ اور ہلکا بھی محسوس کرے گا۔
یہ وہ چند پینے کی چیزیں ہیں جو کہ عام آدمی کی پہنچ میں بھی ہیں اور با آسانی میسر بھی۔ جو کہ جسمانی تروتازگی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

Maday Ki Tezabiya Ka Ilaj

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maday Ki Tezabiya Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maday Ki Tezabiya Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2304 Views   |   14 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

معدے کی تیزابیت دور کرتا ہے اور۔۔ موسم گرما میں کن غذاؤں کا استعمال بڑھا دینا فائدہ مند ہوتا ہے؟

معدے کی تیزابیت دور کرتا ہے اور۔۔ موسم گرما میں کن غذاؤں کا استعمال بڑھا دینا فائدہ مند ہوتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ معدے کی تیزابیت دور کرتا ہے اور۔۔ موسم گرما میں کن غذاؤں کا استعمال بڑھا دینا فائدہ مند ہوتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔