ڈبل چن کو سرجری کے بغیر کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے ڈاکٹر شائستہ لودھی کا بتایا ہوا ٹریٹمنٹ

خواتین جہاں اپنے وزن کو کم کرنے اور جسامت کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں وہیں کچھ خواتین اور لڑکیوں کو یہ مسئلہ بھی ہوتا ہے کہ ان کی جسامت تو کم ہوتی ہے اور فٹ نظر آتی ہے لیکن ان کی ڈبل چن ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کا چہرہ موٹا اور بڑا لگنے لگتا ہے، اس کے لئے وہ جتنی بھی ورزش اور انٹرنیٹ پر موجود پلاسٹک ریپ طریقہ اختیار کرلیں ان کی یہ چربی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اس چربی کو ختم کرنے کے لئے ایک طویل عرصہ جم جانا پڑتا ہے اور سرجری کے مہنگے خرچے کرنے پڑتے ہیں اور پھر کچھ انسولین انجیکشنز بھی لگواتی ہیں جوکہ صرف ایک انجیکشن اس وقت پاکستان میں 9 سے 22 ہزار کا ہے، اتنا مہنگا خرچہ کرنے سے ہماری ویب آپ کو بچا رہی ہے۔
آج ہم آپ کو ڈاکٹر شائستہ لودھی کی ٹپ بتانے جا رہے ہیں جو انہوں نے بتایا ہے کہ ڈبل چن کم کرنے کا ایک مؤثر طریقہ کہلاتا ہے اور اس میں آپ کا زیادہ خرچہ بھی نہیں ہوگا۔ چلیئے جانتے ہیں کہ ڈاکٹر شائستہ کیا کہتی ہیں؟

ٹریٹمنٹ:

ڈاکٹر شائستہ کہتی ہیں کہ: '' جن لوگوں کی ڈبل چن ہے، ہم ان کا پہلے جائزہ کرتے ہیں کہ آخر ان کے جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی ہے، یا کوئی ہارمونل پیچیدگیاں اور یہ سب دیکھنے کے بعد ہم ان کو ان کی عمر اور جسامت کے لحاظ سے کچھ ٹریٹمنٹس کرواتے ہیں، جس سے نہ صرف ڈبل چن کم ہوتی ہے بلکہ چہرے کے خواص بھی نارمل ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو ہائی انٹینسیٹی فوڈ مشین چن پر پھیرتے ہیں جس سے ان کی تھوڑی پر موجود اضآفی چربی کو گھٹایا جاتا ہے اور کچھ لوگوں کو یہ صرف ایک دفعہ کے ٹریٹمنٹ سے فائدہ ہو جاتا ہے۔
کچھ لوگوں کو تھائیرائیڈ چیک انجیکشنز اور دیگر پراسیسڈ انجیکشنز لگوائے جاتے ہیں جس سے ان کی جسامت اور اندرونی معاملات کے حساب سے بنا سرجری کے ڈبل چن ختم کروائی جاتی ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ ایک مرتبہ وہ آئیں اور اپنا طبعی معائنہ مکمل کروائیں کیونکہ صرف دیکھنے سے نہیں کچھ بلڈ ٹیسٹ کروا کر بھی بیماری یا سکن فیٹ کا اصل پتہ چلتا ہے۔

Double Chin Ko Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Double Chin Ko Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Double Chin Ko Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   13982 Views   |   06 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ڈبل چن کو سرجری کے بغیر کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے ڈاکٹر شائستہ لودھی کا بتایا ہوا ٹریٹمنٹ

ڈبل چن کو سرجری کے بغیر کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے ڈاکٹر شائستہ لودھی کا بتایا ہوا ٹریٹمنٹ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈبل چن کو سرجری کے بغیر کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے ڈاکٹر شائستہ لودھی کا بتایا ہوا ٹریٹمنٹ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔