سردی کے موسم میں بند ناک سے پریشان ہیں؟ جانیئے بِنا کسی دوائی یا جڑی بوٹی کے بند ناک کھولنے کا بہترین طریقہ

ہر مسئلے کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانا بھی ایک مسئلہ ہے کیونکہ آج کل کی مصروف طرزِ زندگی میں وقت کس کے پاس ہے، بند ناک سے نجات کے لئے ہم گھر میں ہی موجود ادویات کا استعمال کرتے ہیں جیسے وکس لگانا یا کوئی ناک کھالنے کا ڈراپ وغیرہ لیکن اگر اس سے بھی آرام نہ آئے تو آپ ہماری بتائی ہوئی ایک ٹپ آزما کر بھی بنا کسی دوائی یا جڑی بوٹی کے بند ناک کو با آسانی کھول سکتے ہیں۔
وہ کیسے؟ آیئے آپ کو بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی کے فوڈز کے بتائے ہوئے اس مشورے پر عمل کر کے سردی کے موسم میں بند ناک سے نجات حاصل کر سکیں۔

• بند ناک کھولنے کی بہترین ٹپ

اگر دوائیوں کے بغیر آپ بند ناک سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کے فوڈز کے بتائے ہوئے ان دو مشوروں پر عمل کریں۔

• پہلی ٹپ

بند ناک کھولنے کے لئے اپنے انگوٹھے اور زبان کا استعمال کریں، اپنے انگوٹھے کے ساتھ اپنی بھنووں کے درمیانی حصے کو تین سے چار سیکنڈ کے لئے دبائیں اور پھر اپنی زبان کو منہ کے اوپر والے حصے سے لگا دیں، اس حرکت کی وجہ سے آپ کے ناک کے اندر موجود بلغم باہر آئے گا۔اس عمل کو 20سیکنڈ تک باری باری دہرائیں۔ اس عمل سے آپ کو کافی سکون محسوس ہوگا اور آپ کھل کر سانس لے سکیں گے، اور ناک چند ہی منٹوں میں کھل جائے گی۔

• دوسری ٹپ

اپنی چھوٹی انگلی کا استعمال کریں دیکھنے میں یہ بہت عجیب محسوس ہوگا مگر کر کے دیکھیں آپ اس کے نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے، اپنے دائیں ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی کو اپنے منہ میں لے جائیں اور جتنا ہوسکے بائیں جانب حلق کے گوشت کو چھوئیں آخری دانت سے جتنا بھی پیچھے لیجا سکیں کوشش کر کے چھوٹی انگلی پیچھے لے کر جائیں اور اسے اوپر کی جانب دبائیں۔
اس عمل کو تین سیکنڈ تک کرنے سے چہرے میں کچھ مسلز حرکت میں آجائیں گے اور بلغم باہر آجائے گا، آپ کی بند ناک کھُل جائے گی اور آپ سکون سے سانس کے سکیں گے۔

Band Naak Kholne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Band Naak Kholne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Band Naak Kholne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3515 Views   |   25 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

سردی کے موسم میں بند ناک سے پریشان ہیں؟ جانیئے بِنا کسی دوائی یا جڑی بوٹی کے بند ناک کھولنے کا بہترین طریقہ

سردی کے موسم میں بند ناک سے پریشان ہیں؟ جانیئے بِنا کسی دوائی یا جڑی بوٹی کے بند ناک کھولنے کا بہترین طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے موسم میں بند ناک سے پریشان ہیں؟ جانیئے بِنا کسی دوائی یا جڑی بوٹی کے بند ناک کھولنے کا بہترین طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔