پاکستان میں موجود قرآن کا پہاڑ جہاں کروڑوں قرآن محفوظ ہیں ۔۔ اس پہاڑ میں کونسا اہم راز دفن ہیں؟ جانیے اس حوالے سے وہ معلومات جو کسی کو نہیں معلوم

جب سے دنیا قائم ہوئی ہے تب سے لیکر آج تک ہزاروں نئی دریافت دیکھنے میں آچکی ہیں۔ مصر کی مثال سب کے سامنے ہے جہاں آثار قدیمہ کے دور کی قدیم نشانیاں آج بھی دفن ہیں جن کے بارے میں انسان تصوربھی نہیں کر سکتا۔

ایسا ہی معاملہ دنیا کے ہر کونے میں موجود ہے اور پاکستان میں بھی ایک ایسی قدیم دریافت سامنے آئی ہے جس کی دلچسپ معلومات ہم آپ کو دیں گے۔

کوئٹہ کے نواحی چلتن پہاڑ میں دو بھائیوں نے 1992 میں ایک غار ’جبل نور القرآن‘میں قرآن کے پھٹے پرانے اوراق اور نسخے محفوظ کرنا شروع کیے اور آج یہاں پر تقریباً 20 لاکھ قرآن کے ایسے نسخے موجود ہیں۔

جبل نور القرآن سو سے زائد چھوٹے بڑے غاروں پر مشتمل ہے اور یہ ایک میوزیم کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، جہاں لوگ سیاحت کے علاوہ عبادات کے لیے تشریف لاتے ہیں۔

قرآن شریف کے شہید نسخوں کا مدفن کوئٹہ کا جبل نور، کروڑوں شہید نسخے جبل نور کی سرنگوں میں دفن ہیں۔ شہید نسخوں کی تدفین کیلئے نئی سرنگوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواح میں جبل نور نامی ایک پہاڑی موجود ہے جسے قرآن شریف کے شہید نسخوں کا مدفن بھی کہا جاتا ہے۔ اس پہاڑی کی سرنگوں میں قرآن پاک کے شہید نسخوں کی تدفین کی گئی ہے

جبکہ قرآن شریف کے شہید نسخوں کی مزید آمد کے ساتھ ساتھ نئی سرنگوں کی کھدائی کا کام اب تک جاری ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے جبل نور القرآن کے سربراہ عبدالرشید لہڑی نے بتایا کہ ان کے بھائی نے قرآن شریف کے شہید نسخوں کو محفوظ بنانے کیلئے کام شروع کیا اور وہ قرآن شریف کے شہید نسخوں کو جمع کر کے ان کی محفوظ طریقے سے تدفین کرنے لگ گیا. اس کام میں پھر ان کے دوست بھی شامل ہو گئے اور بعد میں پھر ہم نے اس کام کیلئے جبل نور کی پہاڑی حاصل کرلی اور سرنگیں بنا کر قرآن شریف کے شہید نسخوں کو محفوظ بنانے کا کام شروع کر دیا۔

عبدالرشید لہڑی کے مطابق یہاں روزانہ پاکستان بھر سے قرآن شریف کے شہید نسخے جمع کر کے لائے جاتے ہیں اور پھر ان کا جائزہ لینے کے بعد جو نسخے بہتر حالت میں ہوتے ہیں ان کو ری پیئر کر دیا جاتا ہے جبکہ زیادہ بوسیدہ نسخوں کو جبل نور پہاڑی میں تعمیر کی گئی سرنگوں میں محفوظ کر دیا جاتا ہے۔

کوئٹہ کی جبل نور پہاڑی میں طلب کے ساتھ مزید سرنگوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کیلئے پاکستان بھر میں مختلف سوسائٹیز کام کر رہی ہیں۔

Pakistan Mein Mojod Quran Ka Pahar

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pakistan Mein Mojod Quran Ka Pahar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistan Mein Mojod Quran Ka Pahar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   10954 Views   |   02 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

پاکستان میں موجود قرآن کا پہاڑ جہاں کروڑوں قرآن محفوظ ہیں ۔۔ اس پہاڑ میں کونسا اہم راز دفن ہیں؟ جانیے اس حوالے سے وہ معلومات جو کسی کو نہیں معلوم

پاکستان میں موجود قرآن کا پہاڑ جہاں کروڑوں قرآن محفوظ ہیں ۔۔ اس پہاڑ میں کونسا اہم راز دفن ہیں؟ جانیے اس حوالے سے وہ معلومات جو کسی کو نہیں معلوم ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پاکستان میں موجود قرآن کا پہاڑ جہاں کروڑوں قرآن محفوظ ہیں ۔۔ اس پہاڑ میں کونسا اہم راز دفن ہیں؟ جانیے اس حوالے سے وہ معلومات جو کسی کو نہیں معلوم سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔