لہسن کے چھلکوں میں پوشیدہ صحت کے 9 راز

عام طور پر لہسن کا شمار ایسی سبزیوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر گھر میں نہ صرف پائی جاتی ہے بلکہ اس کے طبی فائدوں کو ہر کوئی تسلیم بھی کرتا ہے- مگر لہسن کو استعمال کرنے کے بعد اس کے چھلکوں کو پھینک دینا بھی ہماری روایت ہے- مگر آج ہم آپ کو ان چھلکوں کے کچھ ایسے حیرت انگیز فوائد بتائيں گے جن کو جان کر آپ بھی استعمال پر مجبور ہو جائيں گے-

جسم میں سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مددگار
جسم کے اندر بہت ساری بیماریوں کا سبب درحقیقت وہ زہریلے مادے ہوتے ہیں جو کسی سبب جسم سے خارج ہونے سے رہ جاتے ہیں اور پھر جسم میں جمع ہو کر کینسر جیسی بڑی بیماری کا باعث بنتے ہیں- اس کے لیۓےلہسن کے چھلکوں کو پیس لیں اور ایک چمچ پسے ہوئے لہسن کے چھلکوں کو ایک گلاس ابلتے ہوئے پانی میں اچھی طرح مکس کر لیں- اس کے بعد اس کو چھان کر ٹھنڈا کر کے پی لیں ایسا ایک مہینے تک دن میں ایک بار لگاتار کریں اس سے چہرے کو نہ صرف تازگی ملتی ہے بلکہ جسم سے فاضل مادوں کا اخراج بھی ہوتا ہے-

بوڑھے کو جوان بنائے
عمر کے ساتھ جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو روک کر عمر کو بھی روکا جا سکتا ہے اس عمل کے لیے لہسن کے چھلکے ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں- دو سے تین لہسن کے چھلکوں میں ابلتے ہوئے تین گلاس پانی شامل کر دیں اور اس کو کھلے آسمان کے تلے ایک رات کے لیے چھوڑ دیں اور اس کے بعد صبح نہار منہ ایک گلاس پانی پی لیں- اس سے جسم نہ صرف چاک و چوبند رہتا ہے بلکہ خون سے چکنائی بھی کم ہوتی ہے-

نزلہ زکام اور فلو میں آرام حاصل کریں
لہسن کے چھلکوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس سے نکلنے والے دھوئیں کو لمبی سانس لے کر اندر کھینچیں اس سے نہ صرف بند ناک کھلے گا بلکہ اس سے فلو کے اثرات کا بھی خاتمہ ہوگا-

دمے کی بیماری میں افاقہ
لہسن کے چھلکوں کو شہد میں ڈال کر رکھ دیں اور اس کا صبح شام استعمال کریں اس سے دمے کی بیماری میں افاقہ ہوتا ہے اور پھپھڑے مضبوط ہوتے ہیں-

پیروں کی سوجن سے نجات
اگر جوڑوں کے درد کے سبب سردی کی وجہ سے آپ کے پیروں میں سوجن ہو جاتی ہو تو اس صورت میں پانی میں لہسن کے چھلکے ڈال کر ابالیں- اور اس پانی میں پاؤں ڈال کر بیٹھیں آپ خود محسوس کریں گے کہ پیروں کی سوجن سے نہ ھرف افاقہ ہو گا بلکہ دردوں سے بھی نجات ملے گی-

کیل مہاسوں سے نجات
چہرے کے اوپر عام طور پر کیل مہاسے ہو جاتے ہیں جو کہ جاتے جاتے بھی نشان چھوڑ جاتے ہیں- لہسن کے چھلکوں کا پاؤڈر بنا کر اس کو کیل مہاسوں پر لگائیں اس سے چہرے پر کوئی نشان باقی نہیں رہتا ہے-

گرتے بالوں کو روکے
لہسن کے چھلکوں کو پانی میں ابال لیں اور اس نیم گرم پانی سے بالوں پر مساج کریں ایک مہینے کے اندر بال نہ صرف گرنا بند ہو جائیں گے بلکہ ان میں نئی جان آجائے گی-

جوؤں کا خاتمہ
لہسن کے چھلکوں کو پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کر دیں اور اس آمیزے کو بالوں میں لگائيں اس سے سر میں موجود جوؤں کا نہ صرف خاتمہ ہو گا بلکہ آئندہ بھی نہیں ہوں گی-

سفید بال کالے کریں
لہسن کے چھلکوں کو پیس کر زیتون کے تیل میں شامل کر دیں اور اس کا مساج ہلکے ہاتھوں کے ساتھ کریں- روزانہ اس ترکیب کے استعمال سے سفید بال نہ صرف کالے ہو جائيں گے بلکہ مزيد بال بھی سفید نہ ہوں گے-

Lehsun Ke Chilke Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lehsun Ke Chilke Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lehsun Ke Chilke Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   15982 Views   |   24 Feb 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

proud your information. There is no doubt about the benefits of garlic, Desi Garlic stimulates the immune system of body & helps in fighting against various diseases. It prevents & relieves chronic bronchitis, respiratory problems, and catarrh. It is also helpful for hum oral asthma, hysteria, dropsy & scurvy.... good information.. thanks

لہسن کے چھلکوں میں پوشیدہ صحت کے 9 راز

لہسن کے چھلکوں میں پوشیدہ صحت کے 9 راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لہسن کے چھلکوں میں پوشیدہ صحت کے 9 راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔