قرضے میں ڈوبی ہوئی بیوہ کی فریاد سن کر کانپ اٹھے ۔۔ جنرل ضیاء کا وہ قدم، جس کے بعد بیوہ خاتون نے جھولی بھر کر دعائیں دیں

پاکستان میں ایک وقت تھا جب حکمرانوں اور عوام کے درمیان گہرا تعلق ہوا کرتا تھا، اب اسے ان حکمرانوں کی اسٹریجی سمجھا جائے یا پھر ان کا عمل، لیکن عوام میں یہ لیڈرز کافی مقبول تھے۔
ایسے ہی ایک لیڈر جنرل ضیاء الحق کے بارے میں بتائیں گے۔

جنرل ضیاء کی زندگی میں ایک بیوہ خاتون کے ساتھ واقعہ پیش آیا تھا جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا تھا، وہ بیوہ خاتون اگرچہ مسئلہ لے کر آئی تھی مگر اس مسئلہ کا ذکر جنرل ضیاء نے صدارتی خطاب میں بھی کر دیا تھا۔

جنرل ضیاء کے بیٹے اعجاز الحق کے بنائے گئے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں انہوں نے ایک ایسی بیوہ اور لاچار و مجبور خاتون کا ذکر کیا جس نے ان سے مدد مانگی تھی۔

جنرل ضیاء کا کہنا تھا کہ مظالم کے ستائے ہوئے لوگ ہر شہر کوچے میں نظر آتے ہیں۔ میں حضور ﷺ کا یہ فرمان یاد کر کے کانپ اٹھتا ہوں، کہ اللہ تعالیٰ اور مظلوم کی فریاد کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا ہے۔

جنرل ضیاء نے دوران خطاب ایک خاتون واقعہ بھی سنایا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ عوام سے ان کی شکایت بذریعہ خط، ٹیلیفونک گفتگو یا سامنے بیٹھ کر لیتے تھے۔

جنرل ضیاء بتاتے ہیں کہ بیوہ خاتون کا شوہر سرکاری ملازم تھا اور انہوں نے دوران ملازمت ہاؤس بلڈنگ کارپوریشن سے قرضہ لے کر مکان بنوایا۔ اور پھر خود سرکاری مکان میں رہائش اختیار کر کے قرضہ اتارنے کی کوشش کی مگر شوہر کے انتقال کے بعد سرکاری مکان بھی چھن گیا۔

بیوہ کو بچوں سمیت اس مکان میں رہائش اختیار کرنا پڑی جہاں سے کرایہ مل رہا تھا۔ اس طرح آمدنی کا واحد ذریعہ بھی ختم ہو گیا، کرایہ نہ آنے سے مکان بنانے کے لیے جو قرض لیا تھا اس کی قسط بھی ادا نہیں کر سکے جس سے وہ مکان بھی ہاتھ سے چلا گیا۔

بیوہ خاتون کو نوٹس پر نوٹس موصول ہو رہے تھے اور اس صورتحال میں جنرل ضیاء کو وہ برسر اقتدار لوگ یاد آئے جنہوں نے قرضے معاف کرائے تھے۔ جنرل ضیاء نے صدر ہونے کی حیثیت سے اس بیوہ کی مدد کی تھی۔

Qarzay Mein Doobi Bewa Ki Madad

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Qarzay Mein Doobi Bewa Ki Madad and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qarzay Mein Doobi Bewa Ki Madad to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2180 Views   |   03 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

قرضے میں ڈوبی ہوئی بیوہ کی فریاد سن کر کانپ اٹھے ۔۔ جنرل ضیاء کا وہ قدم، جس کے بعد بیوہ خاتون نے جھولی بھر کر دعائیں دیں

قرضے میں ڈوبی ہوئی بیوہ کی فریاد سن کر کانپ اٹھے ۔۔ جنرل ضیاء کا وہ قدم، جس کے بعد بیوہ خاتون نے جھولی بھر کر دعائیں دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قرضے میں ڈوبی ہوئی بیوہ کی فریاد سن کر کانپ اٹھے ۔۔ جنرل ضیاء کا وہ قدم، جس کے بعد بیوہ خاتون نے جھولی بھر کر دعائیں دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔