چہرے پر ہلدی کا ماسک لگانے والی خاتون کا منہ ہی پیلا پڑ گیا ۔۔۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو جانیئے کہ ہلدی کا ماسک لگانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

ہلدی کے مختلف فیس ماسک کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے رہتے ہیں اور ہر ایک ٹپ کے بعد آپ سے کہتے ہیں کہ آپ کوہماری ٹپ کیسی لگی، ہمیں کے-فوڈز کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا وہ صرف اسی وجہ سے کہتے ہیں کہ بعض اوقات ہزاروں قسم کے فیس ماسک اور بیوٹی ٹپس وغیرہ انٹرنیٹ پر آپ کو بتائے جاتے ہیں اور اگر وہ کسی ماہر بیوٹیشن یا تجربہ کاروں نے نہ بتائے ہوں تو آپ کو نقصان پہنچا دیتے ہیں۔

بلکل ایسا ہی اسکاٹ لینڈ کی ایک ٹک ٹاک صارف لورین رینی نامی خاتون کے ساتھ حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جو انٹرنیٹ پر مختلف ہلدی کے فیس ماسک دیکھ رہی تھیں اور ان میں سے ایک ماسک بنا کر چہرے پر لگا بیٹھیں، پھر ہوا وہی جس کا ڈر اکثر خواتین کو ہوتا ہے کہ کہیں کوئی سائیڈ افیکٹ نہ ہو جائے۔

جب خاتون نے چہرہ دھویا تو ان کا چہرہ اور ہاتھ ہی پیلے پڑ گئے جو کہ یوں معلوم ہو رہا ہے جیسے پیلیا ہوگیا ہو، دراصل انہوں نے ایک غلط بیوٹی بلاگر کا بتایا گیا ماسک اپلائی کر لیا تھا۔

کے-فوڈز آج آپ خواتین کی بھی رہنمائی کرنا چاہتا ہے تاکہ جب بھی کبھی ہلدی کا ماسک لگائیں آپ کی جلد کو نہ تو نقصان ہو اور نہ ہی رنگ یوں پیلا پڑے۔

ٹپ:

٭ ہلدی کا ماسک بنانے کے لئے آپ ایک چمچ دودھ، ایک چمچ لیموں کا پاؤڈر اور ایک چمچ گلیسرین کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اس کے بعد اس پیسٹ میں دو چمچ دہی کو مکس کریں اور چہرے پر صرف 15 منٹ کے لئے ہی لگائیں۔
٭ اس سے چہرہ صاف، چمکدار اور حسین بھی ہو جائے گا اور آپ کی فائن لائنز سمیت جھریاں بھی واضح نہیں ہوں گی۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   5137 Views   |   11 Feb 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about چہرے پر ہلدی کا ماسک لگانے والی خاتون کا منہ ہی پیلا پڑ گیا ۔۔۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو جانیئے کہ ہلدی کا ماسک لگانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (چہرے پر ہلدی کا ماسک لگانے والی خاتون کا منہ ہی پیلا پڑ گیا ۔۔۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو جانیئے کہ ہلدی کا ماسک لگانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.