ماں بنی تو بہت موٹی ہوگئی تھی پھر۔۔ ایشوریا رائے نے بیٹی کی پیدائش کے بعد وزن کیسے کم کیا؟

“ہم اداکارائیں ہیں لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں لیکن میں اس بات کا زیادہ اثر نہیں لیتی کیوں میں ماں بنی ہوں اور اس میں وزن بڑھتا ہی ہے۔ لیکن اداکاری میں واپس آنے کے لئے وزن کم کرنا پڑا“

یہ کہنا کسی عام خاتون کا نہیں بلکہ کئی دہائیوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کا ہے۔ ایشوریا جب ماں بننے کے مرحلے سے گزریں تو ہر عورت کی طرح ان کا وزن بھی بہت زیادہ بڑھ گیا تھا جسے انھیں فوری کم کرنا تھا۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان کے ڈائیٹ چارٹ کے بارے میں بتائیں گے تاکہ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

لیموں اور شہد

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایشوریا رائے اپنے دن کا آغاز نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر شہد ملا کر پینے سے کرتی ہیں۔ اس سے انھیں فوری توانائی ملتی ہے۔ جسم سے زہریلے مادے خارج ہوجاتے ہیں اور ساتھ ہی نظام ہاضمہ تیز ہوجاتا ہے۔

صبح کا ناشتہ

صبح اٹھنے کے آدھے سے ایک گھنٹے کے اندر ایشوریا ٢ براؤن بریڈ اور دلیہ کھاتی ہیں۔ یہ خوراک انھیں توانائی بخشتی ہے اور ورزش کے لئے تازہ دم کردیتی ہے۔

دوپہر کا کھانا

دوپہر کے کھانے میں ایشوریا سلاد کا پیالہ کھاتی ہیں اور اکثر دال روٹی بھی کھا لیتی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دال اور سلاد کے ساتھ پوری زندگی گزار سکتی ہیں۔

اسنیک ٹائم

رات کا کھانا بہت زیادہ بھاری نہ ہو اس کے لئے وہ شام میں تازے پھل کھاتی ہیں اور اس کے بعد رات میں بھی ہلکا پھلکا کھاتی ہیں جیسے کہ ابلی ہوئی مرغی یا گوشت کا ٹکڑا یا دل وغیرہ۔ اس کے بعد وہ کچھ نہیں کھاتیں۔

ورزش

ماں بننے کے بعد ایشوریا نے تقریباً 45 منٹ ورزش اور یوگا کو معمول بنایا تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ وزن کم ہوسکے۔ وہ دن میں 3 بار پیٹ بھر کر کھانے کے بجائے 5 وقت تھوڑا تھوڑا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ڈاکٹر نے باہر کا کھانا کھانے کو منع کیا ہے کیوں کہ اس میں نمک، تیل اور نیکنگ سوڈا موجود ہوتا ہے جس سے جسم پھول جاتا ہے اور یہ بالوں اور اسکن کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔

Ashuriya Ne Wazan Kese Kam Kia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ashuriya Ne Wazan Kese Kam Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ashuriya Ne Wazan Kese Kam Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   6647 Views   |   06 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

ماں بنی تو بہت موٹی ہوگئی تھی پھر۔۔ ایشوریا رائے نے بیٹی کی پیدائش کے بعد وزن کیسے کم کیا؟

ماں بنی تو بہت موٹی ہوگئی تھی پھر۔۔ ایشوریا رائے نے بیٹی کی پیدائش کے بعد وزن کیسے کم کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں بنی تو بہت موٹی ہوگئی تھی پھر۔۔ ایشوریا رائے نے بیٹی کی پیدائش کے بعد وزن کیسے کم کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔