مہنگے بادام اب گھر میں ہی آسانی سے اگائیں پھر جتنے دل چاہے اتنے کھائیں اور پائیں اس کے بےشمار فوائد

بادام صحت کے لیے نہایت مفید ہوتے ہیں اور ذائقے میں بھی مزیدار ہوتے ہیں اور عموماً سب کو ہی پسند ہوتے ہیں۔ بادام کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث اکثر لوگ اس کو کھانے سے محروم ہیں۔ لیکن اگر بادام کا درخت گھر میں ہی لگا لیا جائے تو آپ کو مہنگے بادام بازار سے خریدنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

بادام کا درخت لگانا نہایت آسان ہے بےشک اس میں چند سال لگ سکتے ہیں لیکن اس کا آسان طریقہ جس پر آپ عمل کریں تو ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ کو مہنگے بادام سے چھٹکارا مل جائے گا اور اس کا استعمال آپ کو غذائیت کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق بےشمار فائدے بھی دے گا۔

بادام نہایت احتیاط سے لگائیں جاتے ہیں اور خاص خیال رکھنا پڑتا ہے کہ اس میں پھپھوندی نہ لگے۔ اس کو لگانے کا کوئی سیزن نہیں ہوتا آپ گرمی سردی کبھی بھی لگا سکتے ہیں بس تھوڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

پہلا مرحلہ


پہلے مرحلے میں ایک ائیر ٹائٹ کنٹینر لیں اور اس کے اندر اچھے قسم کے چند بادام ڈال کر پانی میں بھگو دیں۔ سردی ہو تو آپ پانی 24 گھنٹے بعد پانی تبدیل کریں اور 48 گھنٹے کے لیے ان کو بھگو کر رکھیں اور گرمیاں ہوں تو اس کا پانی ہر 8 گھنٹے میں تبدیل کریں تاکہ پھپھوندی نہ لگے۔

دوسرا مرحلہ



* دوسرے مرحلے میں پانی سے بادام نکالیں گے اور اس کنٹینر کو خشک کرکے اس میں ڈبل ٹشو پیپر بچھالیں اور اس کے اوپر بادام کو رکھیں گے پھر ایک اور ٹشو پیپر لے کر اس کو ڈھک دیں گے۔

* اب اس کے اوپر اسپرے بوتل کی مدد سے ہلکا سا پانی کا چھڑکاؤ کریں گے تاکہ یہ نم ہوجائے۔

* چھڑکاؤ کے دوران خیال رکھنا ہے کہ زیادہ پانی کا استعمال نہیں کریں ورنہ بادام گل جائے گا۔

* اس دوران بادام کو ٹھنڈک کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اس کو گرم جگہ سے بچانا ہے اور ائیر ٹائٹ باکس کو بند کرکے فریچ میں رکھنا ہے اور ہر 4 سے 5 دن بعد دیکھنا ہے کہ اس کی موسچرائیزر اڑ تو نہیں گیا اگر اڑ جائے تو دوبارہ ہلکا سا پانی کا چھڑکاؤ کرنا ہے۔

تیسرا مرحلہ



تیسرے مرحلے میں 25 دن بعد ان بادام کو فریچ سے نکالنا ہے۔ نکالنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ اس کے نیچے والے حصے سے روٹ نکلنا شروع ہوجائے گی۔



۔ اب اس کو کسی چھوٹے گملے میں ایک انچ مٹی کے اندر دبا دیں گے۔ خیال رکھیں گے کہ مٹی زیادہ خشک اور زیادہ گیلی نہ ہو۔



۔ اب اس میں پانی ڈالیں گے جیسا کہ پودوں میں ڈالا جاتا ہے لیکن پانی کی مقدار کم رکھنی ہے ورنہ بادام مٹی کے اندر گل جائے گا۔



چوتھا مرحلہ


اس مرحلے میں اس کو چھاؤں میں رکھ دیں خیال رکھنا ہے کہ ا سکو دھوپ سے بچانا ہے کیونکہ اس کو ٹھنڈک کی ضرورت ہوتی ہے تھوڑی سی بھی گرمائش سے یہ گل جاتے ہیں اور ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے۔ ۔ کم از کم ایک ماہ بعد پودا نکلنا شروع ہوجائے گا اس دوران کبھی بھی اس میں زیادہ پانی نہیں ڈالنا ہے اور خشک رکھنا ہے۔



۔ تقریبا ڈیڑھ سے دو ماہ بعد جب پودا تھوڑا بڑا ہوجائے اور آپ کو لگے کہ یہ بڑھنے کے لائق ہوگیا ہے اور اس کی شاخیں بھی پھیلنے لگیں تو اس کا گملہ تبدیل کر کے اس کو بڑے گملے میں شفٹ کردیں تاکہ یہ درخت کی صورت لے سکے۔

How To Grow Almond At Home

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Grow Almond At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Grow Almond At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   37122 Views   |   02 Oct 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

مہنگے بادام اب گھر میں ہی آسانی سے اگائیں پھر جتنے دل چاہے اتنے کھائیں اور پائیں اس کے بےشمار فوائد

مہنگے بادام اب گھر میں ہی آسانی سے اگائیں پھر جتنے دل چاہے اتنے کھائیں اور پائیں اس کے بےشمار فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگے بادام اب گھر میں ہی آسانی سے اگائیں پھر جتنے دل چاہے اتنے کھائیں اور پائیں اس کے بےشمار فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔