اگر آپ کی ٹانگوں میں شدید درد اور سوزش ہے تو اس کا سبب صرف یورک ایسڈ یا گردوں میں خرابی نہیں ہوتی بلکہ ایک ایسی وجہ جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہ سکیں

بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ انسان کے اعضا بھی اس کا ساتھ چھوڑنا شروع کر دیتے ہیں ۔ جوانی میں جو سفر انسان ہنستے کھیلتے طے کر لیتا ہے وہی راستے بڑھتی عمر کے سبب دشوار ہوتے جاتے ہیں ۔ اس کا سب سے بڑا سبب ٹانگوں اور گھٹنوں میں ہونے والا وہ درد ہوتا ہے جو کہ چلنا پھرنا دشوار کر دیتا ہے۔ زیادہ تر لوگ ٹانگوں کے درد کو یورک ایسڈ کا بڑھنا یا جوڑوں کا درد قرار دیتے ہیں ۔ لیکن اب جدید تحقیق کے مطاب‍ق اس درد کے اسباب صرف یہی نہیں ہوتے بلکہ اس کا ایک بنیادی سبب خون میں کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار بھی ہوتی ہے-

کولیسٹرول کے ٹانگوں پر اثرات

عام طور پر یہی تصور کیا جاتا ہے کہ بڑھا ہوا کولیسٹرول انسان کے دل کے لیے خطرناک ہوتا ہے اور بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے ۔ لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق خالی امریکہ میں کم سے کم بارہ لاکھ افراد کولیسٹرول میں زیادتی کے سبب ٹانگوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔ کولیسٹرول ٹانگوں کو کس طرح متاثر کرتا ہے اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

1: ٹانگوں پر سوجن آجانا

جب خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو اس کا براہ راست اثر دل کی شریانوں پر پڑتا ہے جس سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور ٹانگوں تک خون نہیں پہنچ سکتا اور ان میں سوجن ہو جاتی ہے اس کے علاوہ جلد خشک اور پھٹنے لگتی ہے-

2: رات میں ٹانگوں میں بے چینی ہونا

دن بھر ٹانگیں لٹکانے سے کسی حد تک خون ٹانگوں کو ملتا رہتا ہے لیکن جب رات ہوتی ہے تو ٹانگیں سیدھے کرنے سے خون کی روانی سست ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کولیسٹرول میں اضافے کے مریضوں کو ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید اینٹھن محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کو رات کو ٹھیک سے نیند نہیں آتی ہے-

3: پیروں کے زخم کا نہ بھرنا

ہائی کولیسٹرول کے مریضوں کے زخم بھی ذیابطیس کے مریضوں کے زخم کی طرح نہیں بھرتے ہیں البتہ ان کو ان زخموں میں شدید تکلیف ہوتی ہے اور یہ زخم کبھی سیاہ اور کبھی سرخ ہو کر بار بار تازہ ہو جاتے ہیں-

4: ٹانگوں میں شدید درد ہونا

کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے رگیں یا تو پھول جاتی ہیں یا پھر سکڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے خون پیروں تک نہیں پہنچ سکتا اور ان میں درد ہوتا ہے- ایسا مریض نہ تو زیادہ دیر تک کھڑا رہ سکتا ہے اور نہ ہی زيادہ چل پھر سکتا ہے-

5: ٹانگوں کے ٹشوز کا ختم ہو جانا

بعض اوقات کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار افراد اپنے علاج س لاپرواہی برتتے ہیں اور اپنی ٹانگوں کے حوالے سے یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کولیسٹرول ان کو بھی متاثر کر سکتا ہے ایسی صورت میں ٹانگوں کے ٹشوز گھلنا شروع ہو جاتے ہیں اور نتیجے کے طور پر انسان کو اپاہج بھی کر سکتے ہیں -

Tango Ke Dard Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tango Ke Dard Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tango Ke Dard Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Rimsha  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4329 Views   |   22 Feb 2022
About the Author:

Rimsha is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Rimsha is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ کی ٹانگوں میں شدید درد اور سوزش ہے تو اس کا سبب صرف یورک ایسڈ یا گردوں میں خرابی نہیں ہوتی بلکہ ایک ایسی وجہ جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہ سکیں

اگر آپ کی ٹانگوں میں شدید درد اور سوزش ہے تو اس کا سبب صرف یورک ایسڈ یا گردوں میں خرابی نہیں ہوتی بلکہ ایک ایسی وجہ جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہ سکیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کی ٹانگوں میں شدید درد اور سوزش ہے تو اس کا سبب صرف یورک ایسڈ یا گردوں میں خرابی نہیں ہوتی بلکہ ایک ایسی وجہ جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہ سکیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔