عرق النساء ! جسم کی سب سے لمبی عصب کا درد
دور جدید میں شیاٹیکا (عرق النساء) کا درد عام ہو چکا ہے ۔ اس درد میں زیادہ تر خواتین مبتلاء ہوتی ہیں ، اسی لیے اسے عرق النساء کہا جانے لگا۔ اسی نام کی وجہ سے لوگوں میں یہ غلط فہمی پھیل گئی کہ مرد اس تکلیف میں مبتلاء نہیں ہوتے ۔ ایسا نہیں ہے ، مرد بھی اس درد کا شکار ہوتے ہیں مگر خواتین کی نسبت ان کی تعداد کم ہے ۔ یہ درد پیٹرو(Pelvis)سے شروع ہونے والی ایک عصب(Nerve)شیاٹیکا (Sciatic)میں جنم لیتا ہے ۔ یہ انسانی جسم میں پائی جانے والی سب سے لمبی عصب ہے ۔ یہ ریڑھ کی ہڈی سے نکل کر پیر کی ایڑی تک جاتی ہے ۔
دردعموماً ایک ٹانگ میں ہوتا ہے اور اس کی شدت کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے ۔ تکلیف میں مبتلاء مریض مسلسل بے چینی کا شکار رہتا ہے ۔ بعض اوقات متاثرہ ٹانگ بھاری ہوجاتی ہے اور مریض کے لیے اس پر بوجھ ڈالنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ متاثرہ ٹانگ میں کمزوری محسوس ہوتی ہے ۔ اکثر ٹانگ سن ہوجاتی ہے ، بیٹھے اور کھڑے رہنے سے بھی درد کی شدت بڑھتی ہے ۔
اس درد کا خطرہ عموماً درمیانی عمر میں زیادہ ہوتا ہے
کمرکو شدید جھٹکا لگنے ، ریڑھ کی ہڈی کے مہرے ہل جانے ، مہروں کے درمیان خلا کم یا زیادہ ہونے ، کولہے کے پٹھوں کی سوزش، قبض، بہت زیادہ بوجھ اُٹھانے ، اعصابی تناؤ، مسلسل ایک ہی کروٹ لیٹے رہنے ، کسی حادثے کے باعث، غرض وہ تمام عوامل جو شیاٹیکا عصب پر بوجھ ڈالیں اور تناؤ کا باعث بنیں ، وجہ درد بن سکتے ہیں ۔ عمر کے ساتھ ہونے والی جسمانی توڑ پھوڑ بھی اس میں اضافے کا سبب بنتی ہے ۔ نیز اونچی ایڑی پہننے والی خواتین ، نرم گدوں پر سونے والے اور فربہ لوگ بھی اس درد کا شکار آسانی سے ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کی شیاٹیکا عصب پہ مسلسل دباؤ پڑتا رہتاہے ۔
شیاٹیکا کا مریض عموماً ٹانگ گھسیٹ کر چلتا ہے ۔ متاثرہ ٹانگ میں اکثر بل بھی پڑجاتا ہے اور نسیں اکٹر جاتی ہیں ۔ مریض کرسی پر ٹانگ لٹکا کر بیٹھا ہو اور گھٹنے کو دبایا جائے تو اُسے ناقابل برداشت درد محسوس ہوتا ہے ۔
عرق النساء کے درد میں جس قدر دوا کی ضرورت ہوتی ہے ، اتنا ہی پرہیز اور احتیاط بھی درکار ہے ۔ دوا، پرہیزاور احتیاط سے عموماً چھ ہفتوں میں مریض صحت یاب ہوجاتا ہے ۔ سب سے پہلے تو مریض کو اپنے اُٹھنے، بیٹھنے ، چلنے اور سونے کے طریقے بدلنے چاہئیں ۔ مثال کے طور پر وہ بیٹھنے اور سونے کے دوران اپنی پوزیشن بدلتا رہے ۔ زیادہ دیر کھڑے ہونے اور زیادہ دیر بیٹھنے سے گریز کرے ۔
عرق النساء سے چھٹکارا پانے میں غذا کا کردار بہت اہم ہے ۔ مریض ایسی غذا کھائے جو غذائیت سے بھرپور ہو اور خصوصاً اُسے قبض سے بچائے ۔ اس بیماری کے باعث شیاٹیکا عصب پر مزید دباؤ پڑتا ہے ۔ کیلشیم و وٹامن سے بھرپور غذا اعصاب اور پٹھوں کو تقویت بخشتی اور درد سے بچاتی ہے ۔ پوٹاشیم بھی پٹھوں میں لچک پیدا کرنے میں معاون بنتا ہے ۔ چنانچہ دھی ، دلیہ ، مغزیات، پھل اور تازہ سبزیاں اپنی غذا میں شامل رکھیے ۔ گاجر اور چقندر کا رس نوش کیجئے ۔ یہ شیاٹیکا سے جلد نجات دلانے میں مدد کرے گا ۔ پانی خوب پئیں ۔ اس مر ض میں غلط ورزش درد بڑھادیتی ہے ۔ لہذا احتیاط بہت ضروری ہے مگر کچھ ورزشیں تمام مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے ۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
۱۔ کمر کے بل لیٹ جائیں اور اپنی بائیں ٹانگ سینے تک موڑ کر لائیں اس طرح کہ گھٹنا آپ کے سینے کو چھولے ۔ اب 10تک گنتی گنیے ۔ پھر دوسری ٹانگ کے ساتھ یہ عمل دہرائیے ۔ یہ ورزش دونوں ٹانگوں کے ساتھ تقریباً پانچ بار دہرائیے پھر دونوں ٹانگیں اکٹھی سینے تک لے جائیں ۔
۲۔ مساج یا مالش بھی شیاٹیکا کا ایک مستند علاج ہے ۔ اگر فزیو تھراپسٹ یا کسی ماہر سے کرایا جائے تو چند دن میں درد جاتارہتا ہے ۔ زیتون کے تیل کی مالش بہتر ہے ۔ ایک مفید نسخہ یہ ہے کہ سرسوں کے تیل میں چند لہسن کے جوئے جالیجئے ۔ پھر اس تیل سے مالش کیجئے ۔ مزیدبرآں روزانہ نہارمنہ لہسن کے دو جوئے گرم دودھ کے ساتھ کھائیے ۔
وزن اُٹھانے ، مشقت والا کام کرنے اور نم آلود اور ٹھنڈی جگہوں پر بیٹھنے سے پرہیز کیجئے ۔ سب سے بڑھ کر ذہنی دباؤ اور پریشانی سے خود کو بچائیے تو آپ جلد اس درد سے نجات حاصل کرلیں گے ۔
Sciatica is one of some common pains that affect back, hip and outer side of the leg. In Sciatica, one may feel like a bad leg cramp, shooting pain which makes it nearly impossible to sit or stand or it can be excruciating. Pain goes worse while coughing or sneezing. Sciatica may occur suddenly however sometimes it takes root with time gradually. It may occur at any age but mostly it affects people of 30 to 50 years age. If treated properly, almost 80% to 90% people completely recover from it. Here are some useful tips which may be helpful during the pain.
Tags :
Sciatica Causes Knee Pain sciatica exercises & Home Remedies Arq-un-Nisa ka Gharelu Ilaj
Read Blog about
Arq ul Nisa Ka Ilaj - Chand Mufeed Mashwary
and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Arq ul Nisa Ka Ilaj - Chand Mufeed Mashwary) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.