اکثر لوگ جب صبح سویرے اُٹھ کر دانتوں میں برش کرتے ہیں تو ان کے مسوڑھوں سے خون آنے لگتا ہے، یہ ان کے مسوڑھوں کی سوزش کی ابتدائی نشانی ہو سکتی ہے، اور اس سے مسوڑھوں کو بچانے کے لئے آپ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑتی ہیں۔
اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ پیش آئے کہ مسوڑھوں میں سوزش محسوس ہو اور برش کرنے میں خون آئے تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے تاکہ اس کا بروقت علاج کر سکیں، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے اور کیوں دانتوں سے خون آنے لگا ہے۔
دانتوں سے خون آنے کی وجوہات
حال ہی میں واشنگٹن یونیورسٹی نے ایک تحقیق کی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ کے دانتوں سے خون آئے تو یہ مسوڑھوں کی سوزش کے علاوہ جسم میں وٹامن سی کی کمی کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس ست یہ بات ثابت ہوئی کہ وٹامن سی ہمارے جسم کے لئے ایک انتہائی اہم غذائی جُز ہے اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیوٹریشن ریویوز میں شائع ہوئے، جس میں 5 ممالک میں ہونے والے 15 کلینیکل ٹرائلز کا تجزیہ کیا گیا، جن میں 10 ہزار کے قریب افراد شامل تھے۔
تحقیق سے ملنے والے نتائج میں بتایا گیا کہ دانتوں سے خون بہنا دوران خون میں وٹامن سی کی کمی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ غذا میں اس کا استعمال بڑھانا اس مسئلے کا فوری حل ہے۔
اس تحقیق میں شامل محقیقین کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ وٹامن سی مسوڑھوں کی سوزش کا علاج ہے لیکن تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر غذا میں وٹامن سی کا استعمال بڑھا دیا جائے تو اس سوزش میں کمی اور دانتوں سے خون آنے کو روکا جا سکتا ہے۔
محقیقین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی کی کمی جسم کے کئی اعضاء سے خون آنے کا باعث ہو سکتی ہے اس لئے اپنی غذا میں وٹامن سی والے پھلوں سبزیوں اور چاہیں تو سپلیمنٹس کا لازمی استعمال کریں تاکہ آپ بھی اس کی کمی کو پورا کر سکیں اور اس قسم کے مسائل سے بچ سکیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Daanton Se Khoon Aane Ki Waja and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daanton Se Khoon Aane Ki Waja to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.