خوشبودار اور ذائقے دار سونف کی چائے سے کریں نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا خاتمہ، جانیئے اسے بنانے کا طریقہ اور حیرت انگیز فوائد

سونف ایک جڑی بوٹی ہے جس کے پیلے پھول اور کھوکھلے تنے ہوتے ہیں، یہ دنیا بھر میں اگتی ہے اور سینکڑوں سالوں سے ایک دواؤں کے پودے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ساتھ ہی یہ کھانوں میں بھی استعمال ہوتی ہے اس لئے ہر باورچی خانے میں یہ ضرور موجود ہوتی ہے، سونف کے بیجوں کو خشک کیا جاتا ہے اور اسے خوشبو والی چائے تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سونف کی چائے استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے اور اس کے کتنے فوائد ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

• سونف کی چائے استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد

سونف ہارمونز کو منظم کرتی ہے، آپ کی بینائی کو بہتر بناتی ہے، آپ کے عمل انہضام کو بہتر بناتی ہے اور یادداشت تیز کرنے میں بھی مدد کرتی ہے، سونف کے بیج کھانا پکانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور عام طور پر اسے ثابت بیجوں یا پاؤڈر کی شکل میں استعمال کی جاتی ہے۔
اسے کھانوں میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے کے بعد میٹھی سپاری کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے منہ کی بدبو دور ہوتی ہے۔

• نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید

سونف کی چائے آپ کے ہاضمے کے کئی مسائل سے چھٹکارا دلانے اور ہاضمہ بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے، یہ چائے پٹھوں کو آرام دے کر عمل انہضام کو فروغ دیتی ہے جس سے آپ بدہضمی، قبض، پیٹ درد اور دیگر مسائل سے محفوظ رہتے ہیں۔
سونف کی چائے استعمال کرنے سے گیس کا مسئلہ بھی دور ہوتا ہے اور ساتھ کی تیزبیت الٹی اور متلی کے علاوہ معدے کے کئی مسائل دور ہوجاتے ہیں۔

سونف کی چائے کیسے کام کرتی ہے؟

• فائبر سے بھرپور

سونف میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے اور اس ہی وجہ سے سونف کی چائے بھی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جس کے استعمال سے یہ ریشہ ہمارے جسم کے کئی مسائل کو دور کرنے کا کام کرتا ہے اور خاص طور پر نظامِ ہاضمہ مضبوط بناتا ہے اور اس کے استعمال سے بھوک میں بھی کمی آتی ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

• اینٹی مائیکروبیل

سونف میں اینٹی انفلامیٹری، اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اس کی بنی چائے ہمارے معدے سے ایسے بیکٹریا کا خاتمہ کرتی ہے جو گیس یا پھر نظامِ ہاضمہ کے مسائل پیدا کرتے ہیں۔

• سونف کی چائے بنانے کا آسان طریقہ

ڈیڑھ کپ پانی لیں اس میں ایک چائے کا چمچ سونف ڈالیں اور رات بھر کے لئے چھوڑ دیں پھر صبح اس اُبال کر نہار میں پی لیں، اس کا باقاعدہ استعمال کریں اسے رات کے کھانے کے بعد پینا بھی بےحد فائدے مند ہے۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1820 Views   |   13 Jul 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about خوشبودار اور ذائقے دار سونف کی چائے سے کریں نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا خاتمہ، جانیئے اسے بنانے کا طریقہ اور حیرت انگیز فوائد and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (خوشبودار اور ذائقے دار سونف کی چائے سے کریں نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا خاتمہ، جانیئے اسے بنانے کا طریقہ اور حیرت انگیز فوائد) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.