قبض کیوں؟ ہم اپنے دشمن خود ہیں٬ نجات کیسے ممکن؟

قبض کا عمومی مطلب یہ ہے کہ آپ ہفتے میں تین یا اس سے کم مرتبہ فضلہ خارج کریں۔ لیکن اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہےکہ فضلہ نہ آنے کی وجہ سے پیٹ میں تناؤ ہو اور فضلہ چھوٹی، سخت اور خشک شکل میں آئے۔ خوشخبری یہ ہے کہ قبض کا علاج آسان ہے، اور اس سےچھٹکارا اور بھی آسان ہے ، اگر آپ اس کی وجوہات جانتے ہوں۔

قبض کے اسباب: طرز رہن سہن اور خوراک

غیر معیاری غذا اور غیر فعال طرز زندگی قبض کی سب سے عام وجہ ہے ۔بہت زیادہ جنک فوڈ کھانا اور ورزش نہ کرنا آپ کی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ غذا سے متعلق چند عوامل جن کی وجہ سے آپ قبض کا شکار ہو سکتے ہیں ، درج ذیل ہیں۔ • ایسی اشیاء زیادہ کھانا جن میں دودھ، دہی یا ڈیری پراڈکٹس کا استعمال کیا گیا ہو
• ایسی اشیاء زیادہ کھانا جن میں چکنائی اور چینی کا زیادہ استعمال کیا گیا ہو
• فائبر سے بھرپور کھانے کی اشیاء کی کمی (جیسے پھل، سبزیاں اور دلیہ وغیرہ)
• پانی کی کمی، پانی کم پینا
• شراب یا کیفین کا استعمال
اس کے علاوہ جیسے ہی آپ کو فضلہ خارج کرنے کی حاجت ہو، فوراً ٹوائلٹ کا رخ کریں۔ مناسب وقت اور جگہ کے انتظار میں فضلہ کو روکنا بھی قبض کا باعث بن سکتا ہے۔ روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی بھی نظامِ انہضام کے لیے مسائل کا باعث ہو سکتی ہیں ، جس کی وجہ سے آپ قبض کا شکار ہو سکتے ہیں، مثلاً ٹوائلٹ تک رسائی میں مسئلہ کا سامنا ہونا، ورزش میں کمی اور غذا میں تبدیلی، یہ تمام چیزیں بھی قبض کا باعث بن سکتی ہیں۔ لہٰذا اگر آپ سفر میں ہیں تو کوشش کریں کہ اپنے معمولات کو تواتر سے جاری رکھیں اور فائبر سےبھرپور اشیاء کھاتے رہیں ، ورزش کرتے رہیں اور پانی پیتے رہیں۔

قبض کے اسباب:

قبض بہت سی مجوزہ دواؤں کا عام ضمنی اثر/سائیڈ ایفیکٹ ہے۔ اگر آپ نے ایک نئی دوا لینی شروع کی اور آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے فضلہ کی شکل یا معمول میں تبدیلی آ گئی ہے ،تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاکہ اس مسئلہ پر بروقت قابو پایا جا سکے۔
آپ کی جسمانی صحت بھی قبض کی وجوہات میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ جسمانی صحت خراب ہونے کی صورت میں ہو سکتا ہے کہ کسی بیماری کے سائیڈ ایفیکٹ کے طور پر آپ کی آنتوں میں خوراک کی حرکت محدود ہو جائے، جس کی بنا پر آپ قبض کا شکار بن سکتے ہیں۔ لہٰذا کسی بھی بیماری یا جسمانی صحت میں خرابی کی صورت میں اپنے معالج سے فوری رجوع کریں تاکہ قبض کی تکلیف سے بچا جا سکے۔
دیگر عوامل جن کی بنا پر آپ قبض کا شکار ہو سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
• اسٹروک
• پارکنسنز کی بیماری
• ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ
• غیر فعال تھائیرائیڈز
• حاملہ ہونا
• ذیابیطس

ان کے علاوہ بڑھتی عمر میں اعضاء کے افعال سست ہونے اور محدود ہو جانے کی بنا پر بھی اکثر قبض کی شکایت ہو جاتی ہے، جس کے لیے بڑی عمر کے افراد کو معالج سے مشورہ اور دوا لینا ضروری ہے۔ قبض سے آرام پانے کے لیے کئی قدرتی طریقے موجود ہیں جنہیں آپ اپنے گھر میں ہی اپنا کر اس بیماری سے چھٹکارا پا سکتے ہیں اور ان میں سے کئی طریقہ جات کو میڈیکل سائنس بھی مانتی ہے۔

۱۔ زیادہ سے زیادہ پانی پینا

متواتر طور پر جسم میں پانی کی کمی بھی قبض کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ متواتر پانی پیتے رہیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو اور قبض کی صورتحال درپیش نہ آئے۔لیکن اگر آپ کو قبض ہو گئی ہے، تو پھر اس سے آرام پانے کے لیے کاربونیٹڈ پانی پئیں۔ یاد رہے کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس ، کاربونیٹڈ پانی کا متبادل نہیں اور بعض صورتحال میں یہ قبض کی کیفیت کو مزید بڑھاوا دیتی ہیں۔

۲۔ زیادہ سے زیادہ فائبر والی (ریشہ دار) اشیاء کھانا

جو افراد قبض کا شکار رہتے ہیں انہیں فائبر والی خوراک کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیونکہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ 77% افراد کو کھانے میں فائبر والی خوراک ملا کر کھانے سے قبض سے افاقہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فائبر ملک خوراک زیادہ کھانے سے انتڑیوں میں خوراک کی حرکت میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ فائبر والی خوراک زود ہضم ہونے کی بنا پر قبض سے نجات دلاتی ہے۔

۳۔ باقاعدگی سے ورزش کرنا

حالیہ تحقیق سے اس بارے میں ملے جلے نتائج سامنے آئے ہیں کہ آیا ورزش کرنے سے قبض میں افاقہ ہوتا ہے یا نہیں، لیکن معالج اس بات پر متفق ہیں کہ ورزش کے نتیجے میں اعضاء کو ملنے والی تحریک کی بنا پر خوراک کو جسم کا حصہ بننے اور ہضم کرنے میں معاونت ملتی ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ورزش قبض کی علامات اور وجوہات کو دور کرنے میں معاون ہے۔

۴۔ کافی پینا

کافی پینا، خاص کر ایسی کافی جس میں کیفین ہو، قبض کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔ اس کی وجہ کافی کا نظامِ انہضام سے متعلقہ پٹھوں کو تحریک دینا ہے، جس کی وجہ سے خوراک کی حرکت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کافی میں حل پذیر فائبر کی معمولی مقدار بھی شامل ہوتی ہے جو کہ آنتوں میں موجود بیکٹریا کو بیلنس کرکے آپ کو قبض سے بچاتی ہے۔

۵۔ ڈیری مصنوعات سے اجتناب

بعض اوقات ڈیری مصنوعات اور لیکٹوز کی عدم برداشت بھی قبض ہونے کا باعث بنتی ہیں۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کو ڈیری مصنوعات سے بنی اشیاء کھانے سے قبض کا مسئلہ درپیش آتا ہے، اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ آپ ان مصنوعات کو اپنی غذا سے نکال دیں۔ اس سے آپ کو کیلشیم کی کمی کا مسئلہ درپیش آ سکتا ہے لیکن اس کے لیے آپ اپنی خوراک میں کیلشیم سے بھرپور متبادل اشیاء شامل کر کے اس کمی کا ازالہ کر سکتے ہیں۔

Qabz Kiyun Hoti Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qabz Kiyun Hoti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qabz Kiyun Hoti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahmeer  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2856 Views   |   25 Jan 2022
About the Author:

Shahmeer is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahmeer is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

قبض کیوں؟ ہم اپنے دشمن خود ہیں٬ نجات کیسے ممکن؟

قبض کیوں؟ ہم اپنے دشمن خود ہیں٬ نجات کیسے ممکن؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قبض کیوں؟ ہم اپنے دشمن خود ہیں٬ نجات کیسے ممکن؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔