ماں اور باپ یہ دنیا کا سب سے زیادہ پیار کرنے والا رشتہ ہوتا ہے اس کے بعد کسی کو بھی آپ سے اتنا خلوص نہیں ہوتا جتنا انہیں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ شوبزانڈسٹری کے ان مشہور اداکاروں نے اپنے والدین کے جانے کے بعد کھانا بند کر دیا۔
تو کسی کی والد ہ کا انتقال ہوا تو اس کے بعد جب بھی انکا نام آتا ہے وہ رونے ہی لگ جاتی ہیں، آئیے جانتے ہیں یہ مشہور ستارے والدین کے بغیر کیسے زندگی گزار رہے ہیں۔
شاہ رخ خان:
بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان نے 2019 میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ماں کے انتقال کے بعد انہوں نے آج تک کھانا نہیں کھایا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ والدہ کی وفات کے بعد کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہا۔
یہ تھوڑا سا نفسیاتی معاملہ ہے، 20 سال سے زائد کی عمر تک ماں خود مجھے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی تھیں، ان کے انتقال کے بعد میری کھانے میں دلچسپی ہی نہیں رہی۔
ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ مجھے میرے والدین کے ہاتھ کے لذیز کھانے کی عادت تھی،میں یہ نہیں کہتا کہ دوسرے لوگ اچھا نہیں پکاتے لیکن میرے والدین اچھا کھانا پکانے کا شوق تھا اور وہ ذائقہ ان کے ہاتھوں سے چھلکتا تھا۔
شاہ رخ نے بتایا کہ میرے والدین کا دہلی میں ہوٹل تھا جسے دونوں مل کر چلاتے تھے، والد پشاوری پٹھانی کھانے بنانے کے ماہر تھے جبکہ والدہ حیدر آبادی تھیں تو شاندار بریانی بنانے میں ماہر تھیں،واضح رہے شاہ رخ کی والدہ لطیف فاطمہ خان کا انتقال 1990 میں ہوا تھا۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ کھانا نہ کھانے کی وجہ سے شاہ رخ خان کیا حالت ہوتی ہے: بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے 2016 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتا یا کہا نہیں شاہ رخ کی ویسے تو کوئی عادت بری نہیں لگتی بس وہ کھانا نہیں کھاتے جو مجھے برا لگتا ہے۔
انہوں نے اسی دوران شاہ رخ کے نہ کھانے کا ایک واقعہ بھی شیئر کیا کہ ہم "ڈئیر زندگی" فلم کے کچھ سین عکسبند کر رہے تھے ۔سیٹ پر مکمل خاموشی تھی کسی وک بولنے کیاجازت نہیں تھی اور مجھے اسی وقت شاہ ر رخ کے پیٹ سے کچھ آوازیں آئیں۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ شاہ رخ بہت زیادہ کافی پیتے ہیں، کافی میں بھی پیتی ہوں لیکن میں کھانا بھی کھاتی ہوں مگر اداکار صرف کافی یا اس کے ساتھ بسکٹس یا کچھ اور ہلکا پھلکا کھالیتے ہیں۔ یقینی طور پر شاہ رخ کے پیٹ سے اسی لیے آوازیں آرہی تھیں کیونکہ انہوں نے کچھ نہیں کھایا تھا جس کے بعد ہم نے انہیں بسکٹس دیے۔
ندا یاسر:
اداکارہ ندا یاسر کی والدہ اس سال فروری میں انتقال کر گئی تھیں، جن کے متعلق بات کرتے ہوئے ندا اکثر غمگین ہو جاتی ہیں، انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیشپن میں لکھا تھا کہ اللّہ تعالیٰ میری والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ، ان کی یاد دل سے شاید ہی بھلا سکوں کیونکہ وہ ہر دن ہر رات میرے ساتھ ہوتی تھیں۔
صبور علی:
اداکارہ صبور علی ماں کی یاد میں اکثر رو پڑتی ہیں، حال ہی میں یہ اپنی بات پکی ہونے کی رسم میں بھی والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں تھیں، ان کی والدہ کو کینسر تھا اور یہ 16 دن میں انتقال کرگئی تھیں، صبور کہتی ہیں کہ: '' ماں نے زندگی جینا تو سکھایا، مگر کاش امی اپنے بغیر بھی جینا سکھا کر جاتیں، انہوں نے ہم دونوں بہنوں کو اپنی طرح مضبوط بنایا، ہمارا ہر چیز میں ساتھ دیا، لیکن ان کے بچھڑنے سے ہمارے دل کمزور پڑگئے۔ ''
اداکارہ عظمیٰ حسن:
اداکارہ عظمیٰ حسن بھی والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ: '' پتہ نہیں ماں کے بغیر کیسے زندگی گزرے گی، اس سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے، دکھوں کا اندازہ والدین کی موت کے بعد ہوتا ہے، کچھ ایسی باتیں اور جزبات ماں سے جڑے ہیں جو میں بیان ہی نہیں کرسکتی ہوں۔ میں کہتی ہوں ماں کی قدر اس کی موجودگی میں کرو، ورنہ وہ ناراض جلدی ہی ہو جاتی ہے
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ami Ky Inteqal Ky Bad Khana Chor Diya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ami Ky Inteqal Ky Bad Khana Chor Diya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.