شاید میری شادی بھی اسی وجہ سے ٹوٹی ۔۔ آج جو ہوں والد کی وجہ سے ہوں، صبا حمید پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کا بتاتے ہوئے

صبا حمید ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں۔ ڈرامے ہوں، فلمیں ہوں یا تھیٹر، انہوں نے ان سب پر راج کیا ہے اور وہ نہ صرف اداکاری بلکہ ہدایت کاری میں بھی ایک بہترین ہنر رکھتی ہیں۔ صبا حمید کی فیملی ان کی بہنوں اور بچوں سمیت بہت باصلاحیت ہے۔ وہ کالم نگار اور صحافی حمید اختر کی بیٹی ہیں جو اپنے کام کے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرچکے ہیں۔

صبا ایک بہت مضبوط عورت ہیں، انہوں نے اپنے بچوں فارس شفیع اور میشا شفیع کو اکیلی ماں کے طور پر پالا اور وہ دونوں اب شوبز میں ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں ملیحہ رحمان کے پوڈکاسٹ شو میں انٹرویو دیتے ہوئے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بتایا اور اپنے والد کو اپنا ہیرو قرار دیا۔

صبا حمید کا کہنا تھا کہ، میرے والد ایک آزاد خیال شخص تھے اور وہ مساوی حقوق پر یقین رکھتے تھے، انہوں نے والدہ کو بھی بہت خودمختار بنایا تھا۔ جب تک والدین زندہ رہے ہم بہن بھائیوں کو کبھی محسوس ہی نہیں ہوا کہ کسی ایک کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے اور کسی ایک کو کم، سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا تھا، ہمیں جہاں جانا ہوتا ہم چلے جاتے تھے، اگر بھائی کو گاڑی چلانے کی اجازت تھی تو ہم بہنوں کو بھی تھی، اگر گھر دیر سے آنے پر ہم بہنوں کو ڈانٹ پڑتی تھی تو بھائی کو بھی ڈانٹا جاتا تھا۔

اسی وجہ سے مجھے لگا کہ دنیا میں بھی ایسا ہی ہوتا ہو گا۔ انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ امی کو اپنے بہن کے گھر جانا ہوتا تو وہ صرف یہ کہتی تھیں کہ میں اسلام آباد جا رہی ہوں پرسوں تک آ جاؤں گی، جس پر والد اخبار پڑھتے ہوئے کہتے "اوکے"۔ جبکہ دنیا کی حقیقت بلکل مختلف تھی، یہ مجھے کافی دیر سے معلوم ہوا کہ شادی کے بعد کسی بات کے لیے اپنے شوہر سے بھی اجازت لینی پڑتی ہے، میں نہیں جانتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شاید میری شادی (جو سید پرویز شفیع سے ہوئی تھی) میں بہت سے مسائل اسی لیے پیش آئے، میں نے ہمیشہ وہی کیا جو مجھے صحیح لگا اور میں اب بھی یہی کرتی ہوں۔

Saba Hamid Talks About Her Father And Family

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Hamid Talks About Her Father And Family and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Hamid Talks About Her Father And Family to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   22751 Views   |   19 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شاید میری شادی بھی اسی وجہ سے ٹوٹی ۔۔ آج جو ہوں والد کی وجہ سے ہوں، صبا حمید پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کا بتاتے ہوئے

شاید میری شادی بھی اسی وجہ سے ٹوٹی ۔۔ آج جو ہوں والد کی وجہ سے ہوں، صبا حمید پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کا بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شاید میری شادی بھی اسی وجہ سے ٹوٹی ۔۔ آج جو ہوں والد کی وجہ سے ہوں، صبا حمید پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کا بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔