شادی کے موقع پر مختلف قسم کی ویڈیوز اور رسوم و رواج سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتے رہتے ہیں کبھی دولہا منفرد انٹری کرتا ہے تو کہیں دلہن گر جاتی ہے مگر اب سوشل میڈیا پر دولہا یا دلہن زینت نہیں بنے بلکہ ایک مشہور فوٹوگرافر وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹوگرافر محمد واصف مہندی کی ویڈیو بناتے بناتے قریب میں رکھی ہوئی گلاب جامن کھا رہے ہیں اور اس خاموشی سے کسی کو پتہ نہ چلے مگر کیمرے کی انکھ میں ان کی یہ حرکت قید ہوگئی اور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ اس پر صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب گلاب جامن پر دل نہیں للچائے گا تو کس پر ۔۔ پہلے گلاب جامن کھالیں، تصویریں تو دن رات کھینچتے رہیں گے۔