کشمش٬ چھوٹا سا دانہ لیکن بڑے طبی فوائد کا مالک

عام طور پر ہمارے ہاں کشمش کا استعمال سویٹ ڈشز یعنی کسٹرڈ٬ حلوے یا کیک وغیرہ میں کیا جاتا ہے- لیکن کشمش کا ایک چھوٹا سا دانہ اپنے متعدد قیمی طبی فوائد لیے ہوئے ہوتا ہے اور اسے کسی چیز میں شامل کیے بغیر کھانا بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے- اسی وجہ سے کئی لوگ اس کے بہترین فوائد حاصل کرنے کے لیے کشمش کو روزانہ سادہ ہی کھا لیتے ہیں- کشمش آپ کو کتنے بڑے طبی فوائد پہنچا سکتی ہے؟ آلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:

خون کی کمی
کشمش میں وٹامن بی کمپلیکس اور آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- یہ دونوں اجزاﺀ خون کی کمی کو پورا کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں- اس لیے خواتین اور نوجوان لڑکوں کو ضرور کشمش کو اپنی خوراک ضرور شامل کرنا چاہیے-

نظر کی بہتری
کشمش میں polyphenolic phytonutrients کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور یہ ایسے عناصر کو کم کرتے ہیں جو بینائی کو کمزور بنا رہے ہوتے ہیں- اس کے علاوہ کشمش میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو کلر بلائنڈنس کے خلاف مزاحمت کرتا ہے- اگر آپ کو اپنی نظر کمزور ہوتی ہوئی محسوس ہو تو کشمش کو اپنی خوراک میں شامل کیجیے-

کینسر
جیسا کہ پہلے بھی بتایا گیا تھا کہ کشمش میں polyphenolic phytonutrients نامی کیمیکل بھی پایا جاتا ہے تو اس کیمیکل کا ایک حیران کن کام یہ بھی ہے کہ یہ جسم میں موجود چند آزادانہ ذرات کا خاتمہ کرتا ہے اور کینسر سے بچاتا ہے- یہ ذرات جسم میں بننے والے خراب خلیوں کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں-

قبض
قبض کی بیماری عام پائی جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ ہمارا غیر متوازن غذا کھانا ہے- لیکن کشمش قبض کا بہترین توڑ ہے- کشمش میں پایا جانے والا فائبر ناقابلِ تحلیل ہوتا ہے لیکن پانی کی موجودگی میں پھول جاتا ہے اور آنتوں میں نرمی پیدا کرنے اور ساتھ ہی قبض کو دور کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے-

مضبوط ہڈیاں
چند چھوٹے چھوٹے غذائی اجزاﺀ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو بہت معمولی مقدار درکار ہوتی ہے لیکن یہ انتہائی اہم ہوتے ہیں- جیسے کہ Boron جو کہ کیلشیم کو جذب کرنے کے حوالے سے اہم ہے- اکثر لوگ متعدد کیلشیم سے بھرپور غذائیں استعمال کرتے ہیں لیکن پھر ان میں کیلشیم کی سطح کم ہوتی ہے اس کی وجہ یہی چھوٹے اجزاﺀ کی کمی ہے- اگر آپ دودھ کے ساتھ تھوڑی سی کشمش کھا لیں تو کیلشیم مکمل طور پر جذب ہوجائے گا اور آپ کی ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرے گا-

دانتوں کے مسائل
چند عام جراثیم ایسے ہوتے ہیں جو دانتوں کو خراب اور مسوڑھوں میں سوجن اور ان سے خون آنے کا باعث بنتے ہیں- لیکن کشمش میں ایسے اجزاﺀ پائے جاتے ہیں جو ان عام جراثیموں کے خلاف مزاحمت کرنے کے علاوہ دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت کرتے ہیں- اس کے علاوہ کشمش میں کیلشیم بھی اتنی مقدار پائی جاتی ہے جو دانتوں کو مضبوطی فراہم کرسکتی ہے-

حاملہ خواتین
جیسے کہ کشمش میں بینائی اور ہڈیاں مضبوط بنانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ویسے ہی یہ حاملہ خواتین کے لیے بھی انتہائی اہم ہے- حاملہ خواتین اگر کشمش کا استعمال کریں تو بچے کی ہڈیاں اور نظر کو مضبوط بنا سکتی ہیں-

Kishmish Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kishmish Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kishmish Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14467 Views   |   03 Sep 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کشمش٬ چھوٹا سا دانہ لیکن بڑے طبی فوائد کا مالک

کشمش٬ چھوٹا سا دانہ لیکن بڑے طبی فوائد کا مالک ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کشمش٬ چھوٹا سا دانہ لیکن بڑے طبی فوائد کا مالک سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔