ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ پیاز کاٹنے پر آنسو آنا عام سی بات ہے لیکن اگر پیاز تیز ہو تو آنکھوں سے اتنے آنسو بہنے لگتے ہیں کہ پیاز کاٹنا ہی مشکل ہو جاتا ہے۔
لیکن اب یہ مسئلہ اور نہیں! کیونکہ ہم لائے ہیں پیاز کاٹنے کے چند ایسی طریقے جن سے پیاز کٹ بھی جائے اور آنسو بھی نہ آئے، تو چلیںپھر جان لیتے ہیں کہ وہ کونسے طریقے ہیں۔
آنسو بنا پیاز کاٹنے کے طریقے:
وینٹ کے پاس پیاز کاٹیں:
اگر اوور ہیڈ وینٹ یا مائکرو ویو وینٹیلیشن فین کو آن کر کے پیاز کاٹی جائے تو آنکھوں میں جلن پیدا کرنے والی پیاز کی گیس گیسوں وینٹ فین کے زریعے دور ہو جاتی ہے اور یوں آنکھوں میں آنسو نہیں آتے۔
فریزر میں رکھی ہوئی پیاز:
اگر آپ پیاز کاٹنے سے 15 منٹ پہلے اسے فریزر میں رکھ سیں تو اسے کاٹنے پر آنکھوں سے بلکل بھی آنسو نہیں نکلیں گے، اور آپ آسانی سے پیاز کاٹ لیں گے۔
چھری پر لیموں کا رس لگانا:
اگر آپ پیاز کاٹنے سے پہلے چھری پر لیموں کا رس لگا لیں تو یہ پیاز سے نکلنے واے رس کے ساتھ مل کر ری ایکشن کرتا ہے اور جلن پیدا کرنے والی گیس کا خاتمہ ہو جاتا ہے، مگر اسے ہر تھوڑی تھوڑی دیر بعد چھری پر لگانا ہوگا۔
چولہا جلا کر پیاز کاٹیں:
اگر آپ پیاز کاٹتے وقت چولہا جلا لیں تو اس سے بھی آپ کو آنسو نہیں آئیں گے آپ چاہیں تو پیاز کاٹتے وقت اپنے پاس ایک موم بتی بھی جلا سکتے ہیں اس سے بھی فائدہ ہوگا۔
پیاز کو پانی میں بھگو کر کاٹنا:
اگر پیاز کو چھیل کر 15 منٹ کے لئے پنی میں بھگو دیا جائے تو بھی پیاز کاٹنے پر آنکھوں سے بلکل آنسو نہیں آئیں گے۔