Easy Tip To Clean Dirty Stove
ہمارے باورچی خانے کی سب سے اہم چیز ہمارا چولہا ہوتا ہے، جس پر کھانا بنایا جاتا ہے لیکن ہم اکثر اسی کو نظر انداز کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے اس پر میل اور کالک جم جاتی ہے، جو نظروں کو کافی ناگوار گزرتی ہے اور پھر صفائی کرتے وقت آسانی سے صاف بھی نہیں ہوتی۔
اسی مسئلے کا اب ڈاکٹر اُم راحیل نے ایک آسان سا حل بتا دیا ہے، جس سے آپ کی زیادہ محنت بھی نہیں لگے گی اور چولہا بھی چمک جائے گا۔ آئیے جانتے ہیں وہ کیا ہے؛
چولہے کی کالک صاف کرنے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے چولہے کی گِرل اور برنر وغیرہ نکال کے الگ رکھ دیں
۔ اسکے بعد چولہے پر ہلکا ہلکا پانی ڈال کر اس پر لیکوئیڈ واش، سرکہ اور بیکنگ سوڈا چاروں طرف چھڑک کر اسے آدھے ایک گھنٹے کے لیئے چھوڑ دیں
۔ پھر اسپنج یا کپڑے کی مدد سے اسے صاف کرلیں
۔ چولہے پر ڈالی گئی چیزوں کی وجہ سے میل کچیل اپنے آپ ہی پھول کر الگ ہوجائے گا، اسلیئے رگڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی
۔ اب آخر میں گیلے کپڑے سے چولہا صاف کر کے خشک کپڑے سے پونچھ دیں
۔ اسکے علاوہ چولہے کی گِرل کو ایک بالٹی میں لیکوئیڈ واش، بیکنگ سوڈا اور سرکے کے محلول میں بھگو کر رکھیں اور صاف کرلیں
۔ آپ کا چولہا ایک دم شیشے کی طرح چمک جائے گا!
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Easy Tip To Clean Dirty Stove and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Easy Tip To Clean Dirty Stove to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.