سردیوں میں کافی کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے اور ہر شخص کافی اس لئے نہیں پیتا کہ سردی سے بچ سکے، بلکہ کچھ لوگ شوقیہ کافی بھی پیتے ہیں۔ اور اکثر لوگوں کو آپ نے یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ وہ کافی زیادہ نہ پیو یا بلیک کافی کا استعمال زیادہ نہ کیا جائے۔ دراصل کافی چاہے سادی پیئیں یا بلیک کافی پیئیں یہ آپ کو فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچاتی ہے۔
آج کے-فوڈ میں جانیئے وہ اہم معلومات جس سے آپ کی بھی زندگی آسان ہو جائے گی۔
فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچنے کے 2 طریقے:
٭ کافی:
اوساکا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق کافی میں کیفین، اینٹی آکسیڈنٹس، ڈائٹرپینز، پوٹاشیئم، میگنیشئیم، پیتھوتھک ایسڈ، نائسن، وٹامن 3 اور بی-5 پایا جاتا ہے جو فالج کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے اور فالج کی وجہ سے جسم کے جو حصے ناکارہ یا کام کرنا بند کر دیتے ہیں ان میں خون کی گردش کو بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں۔
٭ گرین ٹی:
گرین ٹی میں کیٹیچِن, اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن بی اور بیوڈیینس کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو دل کو مضبوط بنانے اور ان تمام شریانوں کو طاقت دینے کا کام کرتے ہیں جس سے دل کو نقصان نہ پہنچے۔ ساتھ ہی گرین ٹی کو روزانہ دن میں 2 بار پینے سے فالج کے مرض میں جلدی افاقہ ہو سکتا ہے۔