دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کے نام کا کیا مطلب ہے؟ مداحوں نے خود ہی نام بھی رکھ ڈالا

بالی وڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ننھی شہزادی کی پیدائش کی خبر پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔

گزشتہ رات دیپیکا پڈوکون کو ممبئی کے 'سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال و ریسرچ سینٹر' میں ڈلیوری کے لیے داخل کروایا گیا تھا، جس کے بعد سے ان کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کہ اس جوڑے کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی؟

رپورٹس کے مطابق، دیپیکا اور رنویر کے ہاں ایک خوبصورت بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، حالانکہ بہت سے جوتشی اور ڈاکٹروں کا ماننا تھا کہ ان کی پہلی اولاد بیٹا ہوگی۔ لیکن بھارتی میڈیا نے تصدیق کے بغیر بتایا کہ دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی کی خوشخبری آئی ہے۔

اس خبر نے مداحوں کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر جشن کا سماں ہے۔ اس خوشی میں نہ صرف بھارتی مداح بلکہ پاکستانی فینز بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد جہاں دیپیکا اور رنویر کے مداح اپنی 'دیپیکا جونیئر' کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں، وہیں کئی لوگ یہ جاننے کے لیے بےقرار ہیں کہ جوڑی اپنی پہلی بیٹی کا کیا نام رکھے گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کے ناموں کو جوڑ کر ایک نیا نام تجویز کیا گیا ہے، جو نہ صرف منفرد ہے بلکہ بامعنی بھی ہے۔

’راویکا‘ نام کو گوگل کرنے پر پتا چلتا ہے کہ یہ لفظ انجیل (بائبل) میں موجود ہے اور اس کے معنی 'گرہ، جوڑ، رابطہ اور تعلق' کے ہیں۔ مزید یہ کہ ایک جنوبی افریقی صارف کا کہنا ہے کہ ہندی میں 'راویکا' کا مطلب ’سورج کی کرن‘ ہے۔

یہ خبر اور نام دونوں ہی مداحوں میں جوش و خروش کا باعث بنے ہیں، اور اب سب کو انتظار ہے کہ دیپیکا اور رنویر اپنی ننھی پری کا کیا نام رکھیں گے۔

Ranveer Singh And Dipika Daughter Name

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ranveer Singh And Dipika Daughter Name and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ranveer Singh And Dipika Daughter Name to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   799 Views   |   09 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کے نام کا کیا مطلب ہے؟ مداحوں نے خود ہی نام بھی رکھ ڈالا

دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کے نام کا کیا مطلب ہے؟ مداحوں نے خود ہی نام بھی رکھ ڈالا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کے نام کا کیا مطلب ہے؟ مداحوں نے خود ہی نام بھی رکھ ڈالا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔