Germs in Kitchen Sponges - Eye Opening Facts

Germs in Sponges are Dirtier Than What You Can Think

آپ کے خیال میں گھر کی وہ کونسی چیز ہے جس کی سطح پر سب سے زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں ؟
اگر تو آپ ٹوائلٹ سیٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ایسا بالکل نہیں درحقیقت ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جن کی سطح پر ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔
تاہم ان سب میں سب سے آگے وہ عام ترین چیز ہے جو گھر میں خواتین دن میں کئی بار چھوتی ہیں اور وہ ہے کچن میں موجود برتن دھونے میں مددگار اسفنج۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق کے مطابق کچن کا اسفنج اتنے زیادہ جراثیموں کا گھر ہوتا ہے کہ وہ اندازوں سے بھی زیادہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران محققین نے متعدد استعمال شدہ اسفنج کے نمونوں کا جائزہ لیا اور بتایا کہ اس سے زیادہ جراثیموں کی نشوونما والی چیز گھر میں کوئی اور نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ اسفنج میں اندازوں سے بھی زیادہ جراثیموں کی اقسام موجود ہوتی ہیں جن کی نشوونما گیلے اور غذا کے اجزاءکے نتیجے میں زیادہ تیزی سے ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ اسفنج معدے کے امراض اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق کچن اسفنج کی صفائی بھی ممکن نہیں ہوتی اور پانی میں ابالنے سے بھی صرف 60 فیصد جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے، لہذا لوگوں کو ہر ہفتے اسے بدل لینا چاہئے۔ محققین کے مطابق ہر ہفتے اسفنج بدل لینا متعدد طبی مسائل سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے یہ احتیاط بہت ضروری ہے۔
اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیچر جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے۔

What is the dirtiest object in your home?
If you are imagining about toilet seat, do not. There are many things that are 1000 times dirtier than a toilet. However the most common in these is the one which women touch many times a day. It is the kitchen sponge.

You know how many germs are in a kitchen sponges?
Then read this article on and you will know the answer.

By Sabiha Anwar  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   22084 Views   |   15 Aug 2017
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about Germs in Kitchen Sponges - Eye Opening Facts and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Germs in Kitchen Sponges - Eye Opening Facts) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.