ورثاء کو دیت میں کتنے کروڑ ملے؟ کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا دانش کو متاثرین کے اہل خانہ نے معاف کردیا

کارساز روڈ حادثہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ ورثہ نے ایک بیان حلفی پر دستخط کر دیے ہیں، جس میں المناک واقعے کی مرکزی ملزمہ کو معاف کر دیا گیا ہے۔

جمعہ کو متاثرہ خاندان اور نتاشا دانش کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آئیں۔ خاندان نے ایک حلف نامے پر دستخط کیے جس میں اسے کسی بھی قانونی نتائج سے بری الذمہ قرار دیا گیا۔

ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر ’نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ‘جاں بحق ہونے عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرایا جائے گا۔ ساتھ ہی بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کی جانب سے بھی یہ سرٹیفیکٹ جمع کرائے جائیں گے۔

حلف نامے میں ورثاء کی جانب سے لکھا ہے کہ، "ہمارے درمیاں معاملات طے ہو گئے ہیں اور ہم نے ملزمہ کو اللّٰہ کے نام پر معاف کیا ہے۔ اور ان کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔"

اسکے علاوہ ورثاء کی جانب سے یہ بھی لکھا گیا ہے کہ، "ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، جو ہوا وہ ایک حادثہ تھا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔"

جبکہ ذرائع کے مطابق، "ملزمہ نتاشا کے اہل خانہ نے پے آرڈر کے ذریعے ساڑھے پانچ کروڑ روپے دیت کی رقم ادا کر دی ہے۔ اسکے علاوہ آمنہ کے ایک رشتے دار کو کمپنی میں نوکری بھی دی جائے گی۔"

گزشتہ ہفتے، رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی کہ حادثے کے وقت نتاشا 'میتھمفیٹامین' کے زیر اثر تھی۔ کراچی ایسٹ کی عدالت کے حکم کے بعد وہ عدالتی تحویل میں تھیں۔

Victim Family Forgive Natasha Danish In Karsaz Accident Case

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Victim Family Forgive Natasha Danish In Karsaz Accident Case and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Victim Family Forgive Natasha Danish In Karsaz Accident Case to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1364 Views   |   06 Sep 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 September 2024)

ورثاء کو دیت میں کتنے کروڑ ملے؟ کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا دانش کو متاثرین کے اہل خانہ نے معاف کردیا

ورثاء کو دیت میں کتنے کروڑ ملے؟ کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا دانش کو متاثرین کے اہل خانہ نے معاف کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ورثاء کو دیت میں کتنے کروڑ ملے؟ کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا دانش کو متاثرین کے اہل خانہ نے معاف کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔