لوگ عزت نہیں دیتے آپ میرے لئے کیک لے آئیں۔۔ مالکن نے ماسی کی سالگرہ منائی تو روپڑی! ویڈیو دیکھ کر سب ہی جذباتی ہوگئے

“لوگ عزت ہیں دیتے مگر یہ ماسی کیے لئے کیک لے آئیں“

یہ تبصرہ ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایسی ویڈیو کے بارے میں جسے دیکھ کر صارفین حیران بھی ہوئے اور خوش بھی۔ بھارت کی وائرل ہونے والی اس خوبصورت ویڈیو میں مالکن نے اپنی ماسی کی سالگرہ کس خوبصورتی سے منائی آپ بھی دیکھیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پیارا سا کیک ٹیبل پر رکھا ہوا ہے اور اس پر پھلجڑی والی موم بتی بھی رکھی ہے۔ مالکن ماسی کو بلاتی ہیں اور وہ کیک دیکھ کر خوش ہوجاتی ہے پھر اسے کیک کاٹنے کے لئے دیا جاتا ہے۔ جس کے بعد اس کی مالکن اسے گلے لگاتی ہیں اور ساتھ بیٹھ کر اپنے ہاتھ سے کیک کھلاتی ہیں۔

ویڈیو میں ہی مالکن بعد میں اپنی ماسی کو چائے بھی بنا کردیتی ہیں تا کہ اسے اچھا محسوس ہو۔ فرطِ جذبات میں غریب کام والی خوشی سے روپڑتی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر صارفین مالکن کے خوبصورت رویے کی داد دیتے نہیں تھک رہے۔ بے شک ملازم بھی ہمارے جیسے ہی انسان ہوتے ہیں ان میں بھی جذبات ہوتے ہیں اس لئے ان کو عزت دینا اور ان کی خوشی غمی میں شریک ہونا انسانیت کے ناطے ہم سب پر فرض ہے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1834 Views   |   24 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about لوگ عزت نہیں دیتے آپ میرے لئے کیک لے آئیں۔۔ مالکن نے ماسی کی سالگرہ منائی تو روپڑی! ویڈیو دیکھ کر سب ہی جذباتی ہوگئے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (لوگ عزت نہیں دیتے آپ میرے لئے کیک لے آئیں۔۔ مالکن نے ماسی کی سالگرہ منائی تو روپڑی! ویڈیو دیکھ کر سب ہی جذباتی ہوگئے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.