پیاز ہم سب کے کچن میں موجود ایک اہم اشیاء ہے جس کے بغیر آپ نہ تو کھانا بنا سکتے ہیں اور نہ ہی کھا سکتے ہیں، پیاز کی اہمیت ہماری زندگی میں سب سے زیادہ ہے۔ آج کے-فوڈ میں آپ کو ہم پیاز اور دار چینی پاؤڈر کے ایسے 3 بہترین فوائد بتا رہے ہیں جو جلد سے متعلق بڑے مسئلوں میں آپ کی آسانی سے مدد کر سکتے ہیں۔
فائدے:
٭ کمزور بال:
آج کل ہر دوسرا شخص کمزور بالوں سے پریشان دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ گنج پن کا شکار کر دیتا ہے لیکن پیاز کے رس میں موجود اینٹی بیکٹریل خصوصیت موجود ہوتی ہے جو بالوں کو دوبارہ اگنے میں مدد بھی فراہم کرتا ہے اور مضبوط بھی بناتا ہے۔
ٹپ:
بال کی لمبائی کے حساب سے پیاز لیں اور اس کا رس نکال لیں۔ *
٭ اب اس میں ایک چمچ دارچینی کا پاؤڈر مکس کریں۔
* اور پھر ہاتھوں کی مدد سے بالوں پر لگائیں۔
* دو سے تین گھنٹے بعد اس کو سادے پانی سے دھولیں اور شیمپو کا استعمال نہ کریں۔
٭ اینٹی ایجنگ:
پیاز میں چونکہ سلفیورک ایسٹک اجزات موجود ہوتے ہیں اور دارچینی اینٹی بیکٹریل اسکن ٹائٹٹنگ خصوصیات رکھتی ہے، اس لئے یہ جھریوں کو کنٹرول کرنے میں آپ کی بڑی مدد کرتی ہے۔
ٹپ:
٭ پیاز کے رس میں دارچینی پاؤڈر اور ایک چمچ گلاب کا عرق شامل کرلیں۔
٭ پھر اس پیسٹ کو آدھا گھنٹہ چہرہ پر لگا کر رکھیں۔
٭ اس کے بعد انگلیوں کی مدد سے اس کو رگڑ کر اتاریں۔
اس طرح سے جلد کی ورزش بھی ہوگی اور کھلے مسام جو کہ بعض اوقات سکن کے ڈھیلے پن کی وجہ بنتے ہیں یہ بھی ٹائٹ ہو جائیں گے۔
٭ ناخنوں میں فنگس:
ناخن میں فنگس لگنا ایک عام بات ہے، ایسے میں پیاز اور دارچینی کا فائدہ نہ بھولیں۔
ٹپ:
٭ ایک چمچ دار چینی پاؤڈر میں ایک چمچ پیاز کا رس اور ایک چمچ خُشک پودینہ پاؤڈر مکس کریں۔
٭ اس کو فنگس شدہ ناخنوں میں لگائیے اور کھلا چھوڑ دیں۔
٭ روزانہ بیس منٹ یہ ٹپ استعمال کریں اور جلد ہی فائدہ اٹھائیے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pyaz Ka Rus Aur Darchini Powder Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pyaz Ka Rus Aur Darchini Powder Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.