وٹامنز کے کیپسول کھانا کیوں ضروری ہیں اور ڈاکٹر انہیں روزمرہ استعمال کرنے کا مشورہ کس لیے دیتے ہیں؟

وٹامنز ہمارے جسم اور تمام تر اندرونی نظاموں کے اندر جذب ہو کر جراثیموں سے پاک کرنے اور منرلز، کاربوہائیڈریٹ، نشاستہ کی طاقت فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ لہذا مختلف لوگوں کو مختلف وٹامنز کے کیپسول کھانے کی تجویز دی جاتی ہے کیونکہ سب کا دل، جگر، نظام انہضام اور مدافعتی نظام ایک جیسے کام نہیں کرتا اسی لئے وٹامنز مختلف شکلوں میں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔

وٹامن اے:

وٹامن اے جلد کے غدود میں تیل بنانے میں مدد دیتا ہے جسے سیبم کہتے ہیں یہ دماغ کونمی بخشتا ہے اور بالوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس وٹامن سے دانت اور ہڈیاں مضبوط جبکہ بینائی تیز ہوتی ہے، رات میں بہتر نظر آتا ہے آنکھوں کی بیماری ’نائٹ بلائینڈنیس‘ کے خطرات کم ہوتے ہیں ۔ وٹامن اے پٹھوں کی مضبوطی میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ، یہ قوت مدافعت بھی مضبوط بناتا ہے ۔

وٹامن سی:

جسم کمزوری سے نڈھال ہو یا ائرن کی کمی وٹامن سی ہے ضروری۔ وٹامن سی جسم کا اہم اور پانی میں حل ہونے والا اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم کے سیلز کو خراب ہونے سے بچاتا ہے، تناؤ سے پیدا ہونے والے ریڈیکلز کو اعضاء خراب نہیں کرنے دیتا اور جسم کو سوزش سے بچاتا ہے۔ ہمارے جسم میں آئرن کو جذب کرتا ہے اور آئرن کی کمی سے تھکاوٹ اور کمزوری کو دور کرنے میں مدد دیتا یے۔ اس کے کیپسول جلد کو صاف اور جھریاں وقت سے پہلے پڑنے سے بچاتا ہے۔

وٹامن ڈی:

وٹامن ڈی کے کیپسولز ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور مدافعتی نظام کو جراثیموں کے خلاف مزاحمت کے لئے استعمال ہو تے ہیں یا وہ لوگ جنہیں دھوپ نہیں ملتی, سورج کی روشنی میں زیادہ نہیں جاتے ان کی جوڑ وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے کھلنے لگتے ہیں, خاص طور پر حاملہ خواتین جن سے غذائیت بچوں میں منتقل ہوتی ہے ان کے لئے اس وٹامن کو کثیر تعداد میں استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔

وٹامن ای:

خوبصورت نظر آنا ہے تو وٹامن ای کو استعمال لازمی کرنا ہے۔ بالوں کا مسئلہ ہو یا پھٹی ایڑھیوں کا، ناخن خراب ہو یا ایکنی، فنگس لگ جائے یا ان ہائیڈرٹڈ اسکن , ہر مسئلے کا ایک ہی حل ہے جو وٹامن ای ہے اور اس کے کیپسول مارکیٹ میں سب سے زیادہ اور سب سے سستے ہوتے ہیں جو کہ بآسانی دستیاب بھی ہوتے ہیں اور آپ کی خوبصورتی، رنگت او بالوں کو حسین سے حسین بنانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

وٹامن کے:

وٹامن کے آپ کی ہڈیوں اور دل کی صحت کو بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔ یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھتا ہے جب کہ اس وٹامن کو غذا میں شامل کرنے سے ہڈیوں میں بھربھرا پن، فریکچر اور اوسٹیوپروسس کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ یہ خون میں موجود کیلشیم کی مقدار میں توازن قائم رکھتا ہے۔ اس سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جب کہ اس سے باریک نسوں میں خون اور کولیسٹرول نہیں جمتا۔ یہ قلب، پروسٹیٹ کینسر، اور الزائمر کی بیماری سے بچاتا اور زخموں کو جلد ٹھیک کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اس لئے اس کو استعمال کرنا نہ بھولیں۔

Vitamin Capsule Khana Kyun Zaroori Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Vitamin Capsule Khana Kyun Zaroori Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin Capsule Khana Kyun Zaroori Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2485 Views   |   18 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

وٹامنز کے کیپسول کھانا کیوں ضروری ہیں اور ڈاکٹر انہیں روزمرہ استعمال کرنے کا مشورہ کس لیے دیتے ہیں؟

وٹامنز کے کیپسول کھانا کیوں ضروری ہیں اور ڈاکٹر انہیں روزمرہ استعمال کرنے کا مشورہ کس لیے دیتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وٹامنز کے کیپسول کھانا کیوں ضروری ہیں اور ڈاکٹر انہیں روزمرہ استعمال کرنے کا مشورہ کس لیے دیتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔