پہلے یہ مشہور کمپنی کے مصالحے بناتی تھیں ۔۔ ذائقے دار کھانوں اور منفرد ٹوٹکوں سے اپنی پہچان بنانے والی زبیدہ آپا کی زندگی پر ایک نظر

پاکستان کی نامور شیف (مرحومہ) زبیدہ طارق جن کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت چکے ہیں۔ آج بھی ان کے چاہنے والے خاص طور پر گھریلو خواتین جو ان کی ریسیپیز کو گھروں میں بنا کر ٹرائی کرتی تھیں انہیں بہت یاد کرتی ہیں۔
اپنے منفرد ٹوٹکوں سے مقبولیت حاصل کرنے والی معروف شیف زبیدہ طارق جنہیں زبیدہ آپا بھی پکارا جاتا تھا، جہاں دیسی گھریلو ٹپس فراہم کرتی تھیں وہیں ان کے کھانوں کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے تھے۔
آج کے فوڈ کی جانب سے زبیدہ آپا کی زندگی کے حوالے سے ان کے مداحوں سے کچھ باتیں شئیر کی جائیں گی جنہیں پڑھ کر ان کی یاد ایک بار پھر سے تازہ ہوگی۔

٭ پیدائش اور خاندان

زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو بھارت کی ریاست حیدرآباد میں پیدا ہوئیں، اور کا تعلق ملک کے مایہ نازادبی گھرانے سے ہے جن کی خدمات کی ایک طویل فہرست ہے، اپنے خاندان کے لکھنے لکھانے کے سلسلے کے برعکس انہوں نے لذیز کھانے پکانے کی نت نئی ترکیبوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔

٭ زبیدہ طارق کا کیرئیر

زبیدہ آپا کی وفات سے قبل ان کا ایک انٹرویو بہت وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی ، کیرئیر، شادی کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو میں جانتی ہی نہیں تھی کہ میں کوئی کام کرسکوں گی۔

زبیدہ طارق نے بتایا کہ ان کے شوہر ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرتے تھے اور جب بھی دعوتیں ہوتی تھیں تو جتنے بھی افراد ہوتے تھے چاہے وہ دو سو افراد ہوں یا پھر تین سو، سب کا کھانا میں خود سے تیار کرتی تھی، اکیلے سرونگ کرتی تھی اور دعوت میں پاکستانیوں کے ساتھ غیر ملکی بھی شامل ہوتے تھے۔

زبیدہ آپا نے کہا کہ جب ان کے شوہر کی ریٹائرمنٹ کا وقت آیا تب ان کے آفس کے دوست اور دیگر اسٹاف کے ملازمین نے بطور مہمان شرکت کی۔ دفاتر کے چئیرمین نے بھی شرکت کی تھی اور جب انہوں نے میری محنت دیکھی تو انہوں نے مجھے مشہور کوکنگ آئل کی کمپنی میں جاب کی آفر کی۔ زبیدہ آپا کا کہنا تھا کہ مجھے انگریزی نہیں آتی لہٰذا میں نے کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔ پھر کپمنی مالکان نے کہا کہ انگلش ضروری نہیں آپ اردو میں ہی کام کریں۔ اور انہوں نے مجے کھانے کی ترکیبیں لکھنے کا کہا۔

زبیدہ طارق نے کہا کہ مجھے 50 سال بعد اس کمپنی میں نوکری ملی اور میں نے وہاں 8 سال کام کیا۔ ان کیا کہنا تھا کہ میں مسالحوں کی کمپنیوں میں کام کیا اور تقریباً ہر چینل پر کام کے فرائض سر انجام دیے اور ہر جگہ پذیرائی ملی۔ زبیدہ آپا نے کہا تھا کہ میرے تقریباً چھ ہزار سے زائد کوکنگ شوز ہوں گے۔

زبیدہ آپا نے مزید اپنے سفرِ شہرت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میرے پاس زیادہ تعلیم نہیں تھی اور نہ ہی کوئی خاص ٹریننگ تھی، کھانا پکانا میں نے شادی کے بعد سیکھا۔ امی نے جھاڑو دلوائی گھر کا سارا کام کروایا مگر کھانا پکانا نہیں سکھایا شادی کے بعد اچانک لاہور جانا ہوا تو باورچی خانے میں جاکر میں نے کڑی پکائی اس وقت ٹیلیفون بھی نہیں تھے اور مجھے یاد نہیں رہا کہ کڑی دہی سے بنتی ہے میں سے پانی اور بیسن کی بنا دی اب وہ گاڑھی ہو کر مجبورا مجھے وہ پھیکنی پڑی مگر پھر بعد میں پکانا شروع کیا اور پسند آنے لگا تو کواعتماد آنے لگا کہ ہاتھ میں کچھ ذائقہ ہے اس کے بعد ڈھائی سو ہو ں یا تین سو لوگ کھانا گھر پہ ہی پکنا ہے۔

لباس کا ذوق اور زیورات پہننے کا شوق زبیدہ آپا کی شخصیت کا خاصا تھا چوڑیوں کی ہر ویرائٹی ان کے پاس موجود تھی ایک مارننگ شو میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس پانچ ہزار کے لگ بھگ چوڑیوں کے سیٹ ہیں جو وہ اپنی ہر ساڑھی کے ساتھ میچ کرکے پہنتی ہیں۔
زبیدہ آپا بطور ایک ماہر شیف ،سلیقہ مند خاتون اور گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے ہمیشہ ہر گھر میں یاد کی جائیں گی۔
زبیدہ طارق تین سال قبل کراچی میں دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں تھیں۔
مزید زبیدہ طارق نے کیا کہا جانیں ان کے اس خوبصورت انٹریوی میں۔

Zubaida Tariq Ki Zindagi Per Ek Nazar

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zubaida Tariq Ki Zindagi Per Ek Nazar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zubaida Tariq Ki Zindagi Per Ek Nazar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2535 Views   |   08 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

پہلے یہ مشہور کمپنی کے مصالحے بناتی تھیں ۔۔ ذائقے دار کھانوں اور منفرد ٹوٹکوں سے اپنی پہچان بنانے والی زبیدہ آپا کی زندگی پر ایک نظر

پہلے یہ مشہور کمپنی کے مصالحے بناتی تھیں ۔۔ ذائقے دار کھانوں اور منفرد ٹوٹکوں سے اپنی پہچان بنانے والی زبیدہ آپا کی زندگی پر ایک نظر ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلے یہ مشہور کمپنی کے مصالحے بناتی تھیں ۔۔ ذائقے دار کھانوں اور منفرد ٹوٹکوں سے اپنی پہچان بنانے والی زبیدہ آپا کی زندگی پر ایک نظر سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔