بال اتنے جھڑ گئے کہ گنجی ہورہی ہوں۔۔ اب گھریلو اجزاء سے بنائیں ایسا کمال کا پاؤڈر، جس کے 1 مہینے استعمال سے ہوجائیں بال لمے گھنے اور مضبوط

بال گرنے کا مسئلہ ایک ایسی پریشانی ہے جس کا سامنا سب کو ہی کرنا پڑتا ہے چاہے مرد ہو یا عورت ہر کوئی اسی فکر میں لگا ہے کہ بالوں کو گھنا اور مضبوط کیسے بنایا جائے تا کہ وہ وقت سے پہلے جھڑ نہ جائیں۔ اسی فکر و پریشانی میں ہم ہزاروں روپے نت نئے شیمپوز، کنڈشنرز، تیل اور ٹریٹمنٹ میں لگا دیتے ہیں۔ پھر بھی بعض دفعہ فرق نہیں پڑتا اور پیسے ضائع ہوجاتے ہیں۔

اسی لیئے کے فوڈز آپ کو آج ایک ایسا زبردست ہیئر پاؤڈر بنانا بتارہا ہے جس کو آپ نے باقاعدگی سے 1 مہینہ استعمال کرنا ہے۔ آئیے جانتے ہیں اسمیں شامل ہونے والی اجزاء اور طریقہ کار کیا ہے۔

اجزاء:

۔ سفید تِل 100 گرام
۔ میتھی دانہ 100 گرام
۔ کالے تِل 100 گرام
۔ کڑی پتے 2 گڈی
۔ بادام 20 سے 25

پاؤڈر بنانے کا طریقہ:

۔ ایک پین میں سفید اور کالے تِل، میتھی دانہ، کڑی پتّے اور بادام ڈال کر 5 سے منٹ تک روسٹ (سیخ) کرلیں
۔ اسکے بعد اسے ٹھنڈا کر کے مکسر میں ڈالیں اور ساتھ ہی مٹھاس کیلیئے 2 چمچ گُڑ شامل کردیں
۔ ان سب کو اچھے سے پیس کر پاؤڈر بنالیں اور ایک کانچ کی برنی میں بھر کر رکھ دیں
۔ اب اسے روزانہ 1 چمچ پانی کے ساتھ پھانک (کھا) لیں، اس پاؤڈر کے مہینہ بھر استعمال سے ہی آپ کو بالوں میں نمایاں فرق محسوس ہوگا
۔ اس سے آپ کے بالوں کو اندرونی طور پر فائدہ ہوگا، جس سے وہ جھڑنا کم ہوجائیں گے اور ساتھ ہی گھنے اور لمبے بھی ہونگے۔

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   21595 Views   |   17 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

بال اتنے جھڑ گئے کہ گنجی ہورہی ہوں۔۔ اب گھریلو اجزاء سے بنائیں ایسا کمال کا پاؤڈر، جس کے 1 مہینے استعمال سے ہوجائیں بال لمے گھنے اور مضبوط

بال اتنے جھڑ گئے کہ گنجی ہورہی ہوں۔۔ اب گھریلو اجزاء سے بنائیں ایسا کمال کا پاؤڈر، جس کے 1 مہینے استعمال سے ہوجائیں بال لمے گھنے اور مضبوط ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال اتنے جھڑ گئے کہ گنجی ہورہی ہوں۔۔ اب گھریلو اجزاء سے بنائیں ایسا کمال کا پاؤڈر، جس کے 1 مہینے استعمال سے ہوجائیں بال لمے گھنے اور مضبوط سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔