مجھے پی سی او ایس کی بیماری ہے۔۔ آج کل نوجوان لڑکیوں میں یہ بیماری کیوں بڑھنے لگی ہے! کنٹرول کرنے کے لئے ڈاکٹر نے کیا طریقے بتائے

پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم ایسی بیماری ہے جس میں عورت کے ہارمونز بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور مردان ہارمونز پیدا ہونے لگتے ہیں۔ اووری میں پانی کی تھیلیاں بن جاتی ہیں اور اگر زیادہ وقت گزر جائے تو خون کی تھیلیاں بن جاتی ہیں جن میں مواد جمع ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے پھر آپریشن بھی کرنا پڑتا ہے۔

پی سی او ایس کی علامات میں چہرے پر بال، ماہواری میں رکاوٹ، درد، وزن کا بڑھنا وغیرہ شامل ہیں۔ اس مرض کا سب سے بڑا اور عام نقصان خواتین میں تولیدی نظام کا متاثر ہونا ہے جس کی وجہ سے عورت ماں بننے سے محروم ہوجاتی ہے۔

پی سی او ایس کے بڑھنے کی وجہ

ڈاکٹر مریم افضل جو گزشتہ 18 برسوں سے کنسلٹنٹ گائنوکولوجسٹ کے فرایض انجام دے رہی ہیں، اس مرض کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ باہر کے کھانے کھانا اور غیر صحت مندانہ طرز زندگی ہے۔ لڑکیوں کی زندگی میں ورزش نہ ہونے کے برابر ہے جو ان کے جسم اور ہارمونز کو متاثر کرتی ہے۔

ڈاکٹر مریم افضل کا کہنا ہے کہ یہ مرض ختم نہیں ہوسکتا۔ پی سی او ایس کو صرف اپنی خوراک اور ورزش کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ پولی سسٹک اووری سینڈروم بھارت کی مشہور اداکارؤں جیس سونم کپور اور سارہ علی خان کو بھی ہے جس کی وجہ سے ان دونوں کا وزن بہت زیادہ تھا۔ ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے بتایا کہ پی سی او ایس کی وجہ سے انھیں اپنا وزن کم کرنے میں بہت زیادہ دقت ہوئی۔ ان کا وزن 96 کلو تھا۔ البتہ مستقل ورزش اور خوراک میں تبدیلی سے انھوں نے اپنا وزن 30 کلو کم کرلیا ہے۔ سارہ کی ڈائیٹ میں انڈے کی سفیدی، دال، ہری سبزیاں، پھل، سلاد وغیرہ شامل ہیں۔ السی اور کدو کے بیج بھی پی سی او ایس میں بہت فائدہ مند ہیں۔

Pcos Ki Bemari Aur Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pcos Ki Bemari Aur Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pcos Ki Bemari Aur Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2540 Views   |   15 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مجھے پی سی او ایس کی بیماری ہے۔۔ آج کل نوجوان لڑکیوں میں یہ بیماری کیوں بڑھنے لگی ہے! کنٹرول کرنے کے لئے ڈاکٹر نے کیا طریقے بتائے

مجھے پی سی او ایس کی بیماری ہے۔۔ آج کل نوجوان لڑکیوں میں یہ بیماری کیوں بڑھنے لگی ہے! کنٹرول کرنے کے لئے ڈاکٹر نے کیا طریقے بتائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے پی سی او ایس کی بیماری ہے۔۔ آج کل نوجوان لڑکیوں میں یہ بیماری کیوں بڑھنے لگی ہے! کنٹرول کرنے کے لئے ڈاکٹر نے کیا طریقے بتائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔