تازہ مچھلی کے کھانے کے تو بے شمار فائدے ہیں مگر کیا آپ جانے ہیں کہ خشک مچھلی کھانے سے کونسے بہترین فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
مچھلی وہ غذا ہے جس کے بارے میں ڈاکٹروں کا یہی مشورہ ہوتا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار مچھلی کا لازمی استعمال کریں۔
عام طور پر بازاروں میں فروخت ہونے والی مچھلی کو تازہ رکھنے کے لیے ان پر پانی چھڑک دیا جاتا ہے تاکہ وہ سوکھ نہ جائیں لیکن اب ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ خشک مچھلیوں کو فروخت کرنے کا کاروبار بھی چل پڑا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد خشک مچھلی خریدنے آتی ہے۔
کراچی میں تازہ مچھلیوں کے ساتھ ساتھ سوکھی خشک مچھلیاں بھی فروخت کی جا رہی ہیں۔ مختلف ناموں کی مچھلیاں بازار لائی جاتی ہیں اور انہیں کھلا کر کے فروخت جاتا ہے۔
خشک مچھلیاں بیچنے کی دکان موسی کالونی میں واقع ہے جہاں سوکھی مچھلیاں، مچھلی کے کانٹے، جھینگے، مچھلی کے مصالحے اور دیگر سامان فروخت کیا جاتا ہے۔
دکاندار مالک محمد صدیق جو خشک مچھلی کی دکان چلا رہے ہیں انہوں نے اس حوالے سے ساری تفصیلات انٹرویو میں بتائیں۔
محمد صدیق نے بتایا کہ ان کی دکان میں خشک مچھلیاں، جھینگے موجود ہیں۔ جھینگوں کی بھی مختلف اقسام موجود ہیں جن میں چہرہ، پٹاس، کڑلی نسل کے جھینگے دستیاب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مچھلیوں اور جھینگوں کی صاف صفائی کر کے انہیں فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جھینگا پیکٹ میں ہزار روپے کلو فروخت ہوتا ہے۔ دکاندار محمد صدیق نے خشک جھینگوں سے متعلق بتایا کہ انہیں آپ کباب، دالیں، پکوڑے ساگ اور دیگر کھانوں میں شامل کر کے کھا سکتے ہیں۔
ان خشک جھینگوں کا ذائقہ بہت عمدہ ہے۔ اس کے علاوہ محمد صدیق نے چھن پچھلی دکھائی۔ سوکھی مچھلی رکھنے کی وجہ انہوں نے اس کے لذیذ ذائقے کو کہا ہے۔ ان کا ذائقہ تازی مچھلیوں سے مختلف ہوتا ہے۔
سوکھی مچھلی کے سر ، پر اور دم کو علیحدہ کر کے اسے گرم پانی سے دھو کر کھایا جاتا ہے۔ محمد صدیق کی دکان پر اور کن اقسام کی خشک مچھلیاں موجود ہیں دیکھیں نیچے ویڈیو میں۔
کیا خشک مچھلی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے؟
ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق غذائیت کے پہلوؤں سے، خشک مچھلی اعلیٰ قسم کی پروٹین، صحت مند فیٹی ایسڈز پر مشتمل ہوتی ہے، جس میں لانگ چین اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں اور یہ ضروری غذائی اجزاء کا ایک انوکھا ذریعہ بھی ہوتی ہیں۔
عام طور پر، خشک مچھلی ایک لذیذ اور معدے کے لیے صحت بخش غذا ہے جو کہ دوسرے جانوروں کے پروٹین جیسے گائے کے گوشت کے مقابلے میں زیادہ پروٹین اور کم کیلوریز فراہم کرتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dry Fish Khany Kay Faidy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dry Fish Khany Kay Faidy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.