خون میں بلیروبن کی زیادتی کی وجہ سے آنکھوں اور جلد کا رنگ پیلا پڑنے لگتا ہے جو کہ یرقان کی واضح علامت ہے۔ یرقان اکثر حاملہ خواتین پر حملہ آور ہوسکتا ہے جبکہ اگر یہ ہیپاٹائٹس بی یا سی کی صورت اختیار کر لے تو بچہ بھی پیدائشی طور پر اس مرض کا شکار ہوسکتا ہے۔
بہت سی حاملہ خواتین کو ہارمونل تبدیلیوں اور خون کے سرخ خلیات کی خرابی کی وجہ سے حمل کے دوران ہلکے یرقان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ اکثر ایک عام جسمانی ردعمل سمجھا جاتا ہے اور عام طور پر علاج کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن جگر کی خرابی کی وجہ سے بھی یرقان ہوسکتا ہے۔
مشہور گائناکولوجسٹ ڈاکٹر صائمہ ذکی اپنے یوٹیوب وی لاگ میں بات کرتے ہوئے اس حوالے سے کہتی ہیں کہ حاملہ خواتین میں یرقان کی علامات میں بھوک کا نہ لگنا، الٹی، متلی اور رنگت کا پیلا پڑجانا شامل ہے. اس صورتحال میں فوری طور پر جگر کا ٹیسٹ کروانا چاہیے تاکہ مرض کی بروقت تشخیص ہو جبکہ ہیپاٹائٹس ای ماں اور بچے دونوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
یرقان کا شکار حاملہ خواتین کو باہر کے سلاد، ادھ کچی خوراک، کین یا فروزن غذائیں، سوڈا، بہتزیادہ میٹھا اور بغیر ابلے ہوئے دودھ کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے. جبکہ تازہ پھل اور ان کے جوسز کا استعمال بڑھانا چاہیے اور پانی کا استعمال بھی زیادہ کرنا چاہیے۔ مناسب علاج اور خوراک سے عام یرقان کی علامتیں کم ہونے لگتی ہیں.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pregnancy Main Yarqan Ki Alamaten Or Ehtyat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pregnancy Main Yarqan Ki Alamaten Or Ehtyat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
حمل میں یرقان کیوں ہوجاتا ہے۔۔ صحت مند بچے کی پیدائش کے لئے اس سنگین مرض میں کیا احتیاط کرنی چاہیے؟
حمل میں یرقان کیوں ہوجاتا ہے۔۔ صحت مند بچے کی پیدائش کے لئے اس سنگین مرض میں کیا احتیاط کرنی چاہیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حمل میں یرقان کیوں ہوجاتا ہے۔۔ صحت مند بچے کی پیدائش کے لئے اس سنگین مرض میں کیا احتیاط کرنی چاہیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔