سردیوں میں پاؤں کی جلد کالی پڑ گئی ہے تو صرف 10 منٹ میں اس کو نرم و ملائم اور صاف کرنے کا آسان طریقہ جانیں ۔۔

سردی کے موسم میں خشکی کی وجہ سے ہمارے نہ صرف چہرے کی جلد خراب ہو جاتی ہے بلکہ پاؤں بھی کالے پڑجاتے ہیں اور یہ کالے پاؤں دیکھ کر آپ کو بھی شرمندگی محسوس ہوتی ہوگی۔ ان کو چھپانے کے لئے آپ بھی ہر وقت موزے پہن کر رکھتی ہوں گی جس کی وجہ سے پاؤں میں بدبو اور نمی کی شکایت ہو جاتی ہے۔ کیونکہ خشک جلد کو اگر مستقل ڈھانپ کے رکھا جائے تو پسینے کی وجہ سے جلد کے مردہ خلیات میں جراثیم اور آکسیجن جمع ہوتی رہتی ہے جو پاؤں کے اندر خون کی گردش کو متاثر کرنے کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے۔ اور ان تمام مسائل سے آپ بھی بچنا چاہتی ہیں تو اس سردی اپنے پاؤں کو کالا ہونے اور کالے پاؤں کو صاف کرنے کا یہ آسان طریقہ جان لیں جو صرف 10 منٹ میں آپ کی خوبصورتی کو مذید نکھارنے کا کام کرے گا اور پیروں کو چمکا دے گا۔

10 منٹ کی ٹپ:
٭ ایک بالٹی میں گرم پانی لیں اور اس میں تھوڑا سا سرکہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔ ٭ اب اس پانی میں اپنے پاؤں ڈبو کر 5 منٹ کے لئے بیٹھ جائیں۔
٭ پھر پاؤں کو سادے پانی سے دھو کر تولیے کی مدد دے خشک کرلیں۔
٭ ایک پیالی میں تھوڑی سی دودھ کی بالائی یا پھر آدھا چمچ دہی، ناریل کا تیل، گلاب کا عرق اور کوئی بھی موائسچرائزنگ لوشن مکس کرکے پیروں میں لگائیں اور 5 منٹ تک مساج کرتی رہیں۔

آپ دیکھیں گی کہ اس مساج کی وجہ سے پاؤں کی جلد پر موجود گندگی اور مردہ خلیات کھال بن کر اُتر جائیں گے اور جلد میں خون کی گردش بھی بہتر ہوجائے گی اس طریقے کو آپ روزانہ کی روٹین میں استعمال کریں اور خشکی سمیت فنگس اور پاؤں کی رنگت کو نکھاریں۔

یہ ٹپ فائدہ مند کیوں ہے؟
یہاں سرکہ اور بیکنگ سوڈا گرم پانی کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے جو کہ جلد کی گندگی اور مردہ خلیات کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے کیونکہ ان میں ایسٹک ایسڈ اور اکلائن- خصوصیت پائی جاتی ہے اور دوسرے مرحلے میں دودھ کی بالائی، ناریل کا تیل اور گلاب کا عرق ہے جن میں وٹامن اے، سی، ای، ڈی اور اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہیں جو رنگ صاف کرنے کا کام کرتے ہیں اور خشکی کے ذرات کو مساج کے ذریعے جلد سے خارج کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔

Feet Care In Winter

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Feet Care In Winter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Feet Care In Winter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16354 Views   |   15 Jan 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

سردیوں میں پاؤں کی جلد کالی پڑ گئی ہے تو صرف 10 منٹ میں اس کو نرم و ملائم اور صاف کرنے کا آسان طریقہ جانیں ۔۔

سردیوں میں پاؤں کی جلد کالی پڑ گئی ہے تو صرف 10 منٹ میں اس کو نرم و ملائم اور صاف کرنے کا آسان طریقہ جانیں ۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں پاؤں کی جلد کالی پڑ گئی ہے تو صرف 10 منٹ میں اس کو نرم و ملائم اور صاف کرنے کا آسان طریقہ جانیں ۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔