Kano Ka Mail (Ear Wax)

Ear Wax Analysis in Urdu

کان کی میل سے اکثر لوگوں کو گِھن آتی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ یہ بڑے کام کی چیز ہے۔ اگرچہ بظاہر یہ بات بے معنی محسوس ہوتی ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگلی بار آپ اپنا کان صاف کریں تو یہ دیکھنے کی زحمت ضرور کریں کہ اس میں سے کیا نکلا ہے کیونکہ کان کے میل کی رنگت آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتی ہے۔

ویب سائٹ ہیلتھ اویئرنیس فار آل کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کان کی میل دراصل ایک ایسا لیسدار مادہ ہوتا ہے جسے ہمارا جسم پیدا کرتا ہے تاکہ گرد وغبار اور جراثیم وغیرہ کان کے اندر داخل نہ ہوسکیں۔ یہ ایک خاص قسم کا مادہ ہوتا ہے جو فیٹی ایسڈ، سکوالین اور الکوحل وغیرہ جیسے مرکبات سے بنا ہوتا ہے۔

ا گر اس کی زنگت زردی مائل، نمدار ہے اور یہ چپکتی محسوس ہوتی ہے تو یہ سب سے عام پائی جانے والی اور نارمل نوعیت کی میل ہے۔ یہ کان کی اندرونی سطح کو خشک ہونے اور خارش وغیرہ سے محفوظ رکھتی ہے۔ اگر اس کی رنگت خاکستری ہے تواس میں بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں لیکن اگر یہ خاکستری میل خشک ہے اور آپ کے کان میں کھجلی بھی محسوس ہوتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ آپ کے کان میں جلدی بیماری ایگزما پیدا ہوچکی ہے۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا مفید ہے۔ اگر کان کے میل کی رنگت گہری زد ہے تو یہ بھی نارمل ہوسکتی ہے۔ عام طور پر یہ رنگت بچوں کے کان کی میل میں پائی جاتی ہے۔ بچوں میں کان کی میل بڑوں کی نسبت زیادہ پیدا ہوتی ہے۔

اگر کان کے میل کی رنگت قدرے سیاہی ما ئل ہے اور یہ چپکتی محسوس ہوتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا جسم معمول سے زیادہ پسینہ پیدا کرتا ہے تاہم اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں۔
اگر یہ میل سیاہی مائل اور بہت گاڑھی محسوس ہوتو اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو باقاعدگی سے کان صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کی ایک وجہ ذہنی دباﺅ اور پریشانی بھی ہوسکتی ہے۔
کچھ لوگوں میں کان کے میل کی رنگت سفیدی مائل ہوتی ہے اور یہ خشک اور چھلکوں کی صورت میں نظر آتی ہے،یہ بھی نارمل ہے۔ اگرمیل کی رنگت سیاہ یا گہری بھوری ہو تو اگرچہ دیکھنے میں یہ پریشان کن بات نظر آسکتی ہے لیکن درحقیقت اس میں پریشانی کی بات نہیں ہے۔ عموماً معمول سے زیادہ میل پیدا ہونے کی صورت میں سیاہ یا گہری بھوری ہوسکتی ہے۔ کان کی زیادہ عرصے تک صفائی نہ کرنے سے بھی ایسی رنگت نظر آسکتی ہے۔

اگر کان کی میل اتنی پتلی ہے کہ یہ مائع کی طرح بہتی ہوئی باہر آجاتی ہے تو ڈاکٹر سے رابطے کی ضرورت ہے۔ ایسا عموماً کان کے پردے کو پہنچنے والے نقصان کی صورت میں ہوتا ہے۔ اور اسی طرح اگر کان کی میل میں خون کی آمیزش نظر آتی ہے تو بھی فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ایسا عموماً کان کے پردے یا کان کے اندرونی حصے کو پہنچنے والے نقصان یا کسی اندرونی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے۔

Most of us see ear wax as a disgusting thing but the truth is that it is a very useful thing.

Seemingly, this notion looks to be meaningless. However, according to health experts, next time when you clean your ears, must see and analyze its appearance.

Appearance and color of the ear wax can disclose a lot about your health.

Here are tips and facts about ear wax analysis for your health.

Ear Wax Analysis

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ear Wax Analysis and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ear Wax Analysis to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7712 Views   |   12 Oct 2017
About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Kano Ka Mail (Ear Wax)

Kano Ka Mail (Ear Wax) ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Kano Ka Mail (Ear Wax) سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔