وائٹ ، براؤن بریڈ یا سادہ روٹی؟ صحت کے لیے کونسی فائدہ مند



روٹی اور ڈبل روٹی دونوں ہی آٹے سے بنتی ہیں لیکن صحت بخش انتخاب کیا ہوسکتا ہے ، آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کچھ عرصہ پہلے تک تو سفید ڈبل روٹی ہی مارکیٹ میں دستاب تھی بس اس کے دو ذائقے دودھ کے ساتھ اور بغیر دودھ والی دونوں عوام میں پسند کئے گئے تھے ۔ تب صحت بخش انتخاب کے لئے روٹی کوڈبل روٹی پر فوقیت تھی ۔ ڈبل روٹی شاہی ٹکڑوں اور فرنچ ٹوسٹ بنانے کے لئے لی جاتی تھی یا پھر نوجوان سیڈوچز کے لئے بہترین انتخاب گردانتے تھے ۔

آج کل بران ، براؤں ، گرین ، جنجر بریڈ اور گالک بریڈ بھی دستیاب ہیں ۔ کھانے میں احتیاط برتنے والے گھرانوں میں یہ تمام بریڈز عام استعمال میں آتی ہیں اوریہاں وائٹ ڈبل روٹی کا استعمال نظر نہیں آتا ۔
گندم کے آٹے سے بنائی جانے والی تازہ روٹی اب بھی ہر گھر میں کھائی جاتی ہے تاہم روٹی اور ڈبل روٹی کے درمیان پائے جانے والے فرق کا جائزہ لینا ضروری ہے ۔ وائٹ ڈبل روٹی میں میدے ، شکر ، ویجی ٹیبل آئل خمیر اور Bread Emulsifiersشامل کئے جاتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں سے پاکستان میں 380گرام کے وزن پر مشتمل ڈبل روٹی میں وٹامنز بھی شامل کئے ہیں جن میں وٹامن B1,B2اور Cکے علاوہ معدنیات مثلاً کیلشیم ، آئرن ، نیاسین اور فولک ایسڈ 20%اور 40%فیصد تک شامل کئے جانے لگے ہیں ۔یہ وٹامن ڈبل روٹی متوسطہ طبقے میں پسند کی جاتی ہے۔
ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ ریفائن آٹے سے تیار کی جانے والی ڈبل روٹی یا روٹی نظام ہاضمہ پر اچھا اثر نہیں ڈالتی ۔ اگر آپ سفید آٹے کی روٹی بھی کھاتے ہیں تو بھی یہ اتنی مفید نہیں جتنی سرخ آٹے یعنی سوجی اور بھوسی نکالے بغیر یعنی بے چھنے آٹے کی روٹی مفید ہے ۔ ان ماہرین کے نزدیک روٹی کھانا زیادہ اچھا ہے ۔روٹی میں خمیر نہیں ہوتا ۔ ڈبل روٹی میں یہ لازمی جزو ہے ۔ اس کے علاوہ Preservativesحساس معدہ رکھنے والوں کو موافق نہیں آتے ۔

دھوکہ بازی سے کیسے بچا جائے ؟
عوام میں صحت کا شعو ر پیداہونے لگاہے ۔ رفتہ رفتہ وہ براؤن بریڈ کے فوائد کوتسلیم کرنے لگے ہیں اور اس کے مخصوص ذائقے سے آشنا بھی ہو چکے ہیں ۔ تاہم کچھ مقامی بیکریاں ڈبل روٹی کا صرف رنگ بدل کر براؤن بریڈ کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث ہیں ۔یہ ڈبل روٹی ذائقے سے پہچانی جا سکتی ہے ، چنانچہ دھوکہ بازی سے بچنے کے لئے معیاری برانڈ کی ڈبل روٹی لینا چاہئے ۔ اپنی اور کنبے کی صحت کے معیار پر سمجھوتہ کل کلاں کسی بڑی پیچیدگی میں مبتلا کر سکتا ہے ۔

لال آٹے کی روٹی بہتر کیوں ؟
اول تو اس میں غیر ضروری اجزاء ہوتے ہی نہیں ، فائبر ، گندم اور صاف پانی سے آٹا گوندھ کر تیار کی جاتی ہے جو نظام ہضم پر برے اثرات مرتب نہیں کرتی ۔ دوسرے فٹنس برقرار رکھنے اور وزن کو اعتدال میں رکھنے کے لئے زیادہ بہتر انتخاب ہے ۔
ہماری روٹیوں میں بیسن ، باجرے ،جوار ، مکئی اور گیہوں کے آٹے جیسی ورائٹی بھی ہے ۔کئی مشرقی کھانوں کے ساتھ ان روٹیوں کے استعمال سے ذائقے بڑھانے کی روایت چلی آرہی ہے ۔ سرسوں کے ساگ کے ساتھ مکئی کی روٹی اور چولائی کے ساگ کے ساتھ بیسنی روٹی کیا خوب ذائقہ پیش کرتی ہے ۔ یہ آٹے ریفائن نہیں ہوتے اس لئے نظام ہاضمہ کے بگاڑ یا وزن بڑھانے جیسی شکایات بھی نہیں ہوتیں ۔

سفید آٹے کے پراٹھے ، حس جمال کا تقاضا
نگاہوں کو بھلے لگتے کھانے ضروری نہیں کہ اپنی غذائیت اور ذائقے میں بھی اتنے ہی مفید بھی ہوں ۔ پھر بھی کبھی سفیدآٹے کے پراٹھے گھروں میں کھائے جاتے ہیں ۔
بہتریہی ہے کہ اس آٹے میں تھوڑی مقدار لال آٹے کی بھی شامل کرلی جائے ۔ اگر تناسب میں کمی بیشی نہ کی جائے تو ان پراٹھوں کی رنگت بھی متاثرکن ہوتی ہے اور یہ کسی حد تک متوازن غذائیت پر مشتمل ہوتے ہیں لیکن خیال رہے کہ صرف جمالیاتی خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر صحت بخش خوراک کا استعمال آنتوں اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ء کر سکتاہے ۔

جنجر اورگارلک بریڈ بمقابلہ سادہ بریڈ (ڈبل روٹی )
اول الذکر ڈبل روٹیاں قیمتاً مہنگی ہیں لیکن ان کے ذائقے جسے بھا جائیں وہ پھر سادہ ڈبل روٹی کبھی کبھار ہی چکھتا ہے ۔ خریدتے وقت تسلی کیا کریں کہ ان مصنوعات کوتیار کرنے والی کمپنیاں کیا واقعی ادرک ، لہسن کے اجزاء کا استعمال کررہے ہیں یا محض فلیور دینے کے لئے پاؤڈر پر ہی اکتفاء کررہے ہیں ۔ کوشش کیجئے کہ آپ کی خوراک کسی حد تک ہی سہی نامیاتی غذاؤں پر مشتمل ہو ۔
جس آٹے سے بھوسی اور فائبر علیحدہ نہ ہواس کی روٹی اور ڈبل روٹی دونوں ہی صحت بخش انتخاب ہوتے ہیں ۔ اچھی صحت اور فٹنس کے لئے متوازن غذا لیناضروری ہے ۔ آپ روٹی کا انتخاب کریں یا ڈبل روٹی کا ، اس کے ساتھ تازہ سبزیاں ، دودھ یا دودھ سے بنی غذاؤں اور تازہ پھلوں کااستعمال بھی جاری رکھیں ۔یاد رکھیں آپ اور آپ کا گھرانہ توانا ہو تو نسلوں کا تحفظ بھی یقینی ہوجاتا ہے

Which Bread Is Good For Health

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Which Bread Is Good For Health and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Which Bread Is Good For Health to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14094 Views   |   25 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

وائٹ ، براؤن بریڈ یا سادہ روٹی؟ صحت کے لیے کونسی فائدہ مند

وائٹ ، براؤن بریڈ یا سادہ روٹی؟ صحت کے لیے کونسی فائدہ مند ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وائٹ ، براؤن بریڈ یا سادہ روٹی؟ صحت کے لیے کونسی فائدہ مند سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔