بالوں کے مسائل سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو بتائے گئے 4 طریقوں سے انڈے استعمال کریں اور پائیں حیرت انگیز نتائج

انڈے میں بہت سے اجزاء ہوتے ہیں جو کہ ہمارے بالوں کے لیے بہترین ہیں، اس ہی لئے انڈے کا بالوں پر استعمال بالوں کے لیے بہت زیادہ فوائد مند ہے در حقیقت انڈے کا استعمال بالوں کے کسی بھی مسئلے کو حل کرسکتے ہیں جس کا آپ کو سامنا ہے جیسے خشک روکھے سوکھے بال، چکناہٹ، بالوں کا گرنا اور خشکی وغیرہ۔
بالوں کا مسئلہ کوئی بھی ان کا حل انڈوں کے استعمال میں چھپا ہے اور اس ہی لئے آج ہم آپ کو 4 ایسے پیک بتانے جا رہے ہیں جس میں انڈے شامل کئے جائیں گے اور اس سے آپ کے بالوں کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے تو آیئے جانتے ہیں یہ فیس پیک بنانے کا طریقہ۔

بالوں کی نشونما بڑھانے کے لئے

ایک انڈے کی سفیدی لیں اس میں ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل شامل کریں اب اس کو پھینٹ کر پیسٹ بنا لیں اور سر پر لگا کر 50 منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں، آپ کے بال جھڑنا کم ہوں گے اور بالوں کی نشونما میں تیزی آئے گی۔

ریشمی بالوں کے لیے

ایک کپ دہی میں ایک انڈا شامل کریں اور اسے اچھی طرح پھینٹ لیں اب اسے بالوں پر اچھی طرح لگا لیں اور 20 منٹ کے لئے چھوڈ دیں پھر سر دھو لیں بال ریشمی اور نرم و ملائم ہو جائیں گے۔

قدرتی کنڈشنر

ایک پیالے میں صرف انڈے کی زردی لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور تھوڑا سا نیم گرم پانی شامل کریں اب نہانے اور شیمپو کرنے کے بعد اسے سر پر لگائیں اور 5 سے 8 منٹ بعد سادے پانی سے سر دھو لیں یہ قدرتی کنڈشنر کے طور پر کام کرے گا۔

خراب بالوں کی مرمت کے لیے

ایک پیالی میں انڈے کی زردی لیں اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ دہی شامل کریں اس میں ایک کھانے کا چمچ ناریل یا بادام کا تیل شامل کریں اور اسے بالوں پر لگا لیں، اب 2 گھنٹے تک اسے لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے سر دھو لیں، آپ کے خراب اور بے جان بال ایک دم ٹھیک اور لچکدار ہو جائیں گے۔

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2629 Views   |   06 Aug 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بالوں کے مسائل سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو بتائے گئے 4 طریقوں سے انڈے استعمال کریں اور پائیں حیرت انگیز نتائج and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بالوں کے مسائل سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو بتائے گئے 4 طریقوں سے انڈے استعمال کریں اور پائیں حیرت انگیز نتائج) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.