یورک ایسڈ کی وجہ سے جوڑوں میں شدید تکلیف کا سامنا ہے؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں میں چُھپا اس پریشانی کا آسان حل

گاؤٹ جوڑوں کے درد کی ایک قسم ہے جو کہ جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی کے باعث سامنے آتی ہے، اس کی علامات میں متاثرہ جوڑوں کی سرخی، درد، اور سوجن شامل ہیں، اس بیماری سے سب سے زیادہ پاؤں کے انگوٹھے کا جوڑ متاثر ہوتا ہے لیکن یہ جسم کے دوسرے حصوں جیسے کہ کُہنی، ہاتھ، پاؤں اور گھٹنے کے جوڑوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے، اس سے بچاؤ میں علاج اور احتیاط دونوں ہی اہم ہیں۔

لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر بیماری کا علاج دواؤں سے ہی کیا جائے بلکہ گھریلو نسخوں کے زریعے کسی بھی مرض کا علاج زیادہ آسان اور جڑ سے ختم ہونے والا علاج ثابت ہوتا ہے، اس ہی لئے آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چند گھریلو نسخوں کے زریعے جسم میں بڑھتے یورک ایسڈ کو کم کرنے کا طریقہ، اس تحریر کو آخر تک پڑھیں تاکہ آپ بھی یہ مسئلہ حل کر سکیں۔

• بڑھتے یورک ایسڈ کو کم کرنے کے لئے گھریلو نسخے

• میتھی دانے کا استعمال

ماہرین کے مطابق میتھی دانہ گھٹیا اور گاؤٹ یعنی یورک ایسڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہونے والی جوڑوں کی تکلیف کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اگر رات میں ایک کھانے کے چمچ میتھی دانے کو ایک کپ پانی میں بھگو کر رات بھر کے لئے چھوڑ دیا جائے اور صبح اس پانی کا نہار منہ پی کر میتھی دانے کو چبا لیں تو اس سے جوڑوں کی تکلیف دور ہوگی اور سوزش بھی کم ہو جائے گی۔

• لہسن کا استعمال

ماہرین کہتے ہیں کہ لہسن جسم سے یورک ایسڈ کو ختم کرنے کے لئے سب سے بہترین علاج ہے، اگر لہسن کا ایک ٹکڑا روزانہ صبح سویرے نہار منہ چبا لیا جائے تو جسم سے یورک ایسڈ کا خاتمہ ممکن ہے۔

• اجوائن اور ادرک

ادرک اور اجوائن دونوں ہی کے استعمال سے پسینہ زیادہ آتا ہے جو کہ جسم سے یورک ایسڈ کو خارج کرنے کے لئے بہترین طریقہ ہے جبکہ ادرک کی اینٹی سوزش خصوصیات آپ کے جوڑوں کے درد اور سوجن وغیرہ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

آدھا کھانے کا چمچ اجوائن اور ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا ایک گلاس پانی میں اُبال لیں، اب اسے صبح اور شام میں نیم گرم پی لیں، اس سے بہت جلدی واضح فرق نظر آئے گا۔

• ارنڈی کا تیل

ماہرین کے مطابق اگر ارنڈری یعنی کیسٹر آئل کو نیم گرم کر کے اس سے پیروں گھٹنوں، کہنیوں اور جہاں بھی یورک ایسڈ بڑھنے کی وجہ سے جوڑ میں درد ہو وہاں اس تیل سے روزانہ مالش کی جائے تو یورک ایسڈ کا مسئلہ کسی حد تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Uric Acid Khatam Karne Ka Gharelo Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Uric Acid Khatam Karne Ka Gharelo Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uric Acid Khatam Karne Ka Gharelo Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13016 Views   |   13 Dec 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

یورک ایسڈ کی وجہ سے جوڑوں میں شدید تکلیف کا سامنا ہے؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں میں چُھپا اس پریشانی کا آسان حل

یورک ایسڈ کی وجہ سے جوڑوں میں شدید تکلیف کا سامنا ہے؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں میں چُھپا اس پریشانی کا آسان حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یورک ایسڈ کی وجہ سے جوڑوں میں شدید تکلیف کا سامنا ہے؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں میں چُھپا اس پریشانی کا آسان حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔