نمی سے محروم آنکھیں اسباب اور علاج

اگر آپ کو آنکھوں میں کنکر، خارش یا جلن محسوس ہورہی ہے، بصارت میں دھندلاہت اور روشنی کی حساسیت بڑھ گئی ہے اور کونٹیکٹ لینس لگانا دشوارہو رہا ہے تو آپ کو ڈرائی آئیز یعنی نمی سے محروم آنکھوں کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔

آنکھوں کو نمی کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے نہ صرف صاف رکھتی ہیں بلکہ کئی طرح کے انفیکشن سے بھی بچاتی ہیں یہ نمی آنسوئوں کی صورت میں ہوتی ہے جب بھی آپ پلک جھپکاتے ہیں یہ آنکھوں کو صاف کرکے ناک کے قریب والے حصے میں جمع ہوجاتی ہے۔ جسم خود ہی آنکھوں کے لیے نمی پیدا کرتا ہے اگر یہ عمل رک جائے یا پھرنمی کی کوالٹی بہتر نہ رہے توآنکھیں نمی کی کمی کی بنا پر خشک ہونے لگتی ہیں اور کئی طرح کے مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس کے کئی اسباب ہیں جن میں ڈھلتی عمر سر فہرست ہے۔

بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں میں آنسو پیدا کرنے والے گلینڈ کی کارکردگی متاثر ہونے لگتی ہیں جس کی وجہ سے آنکھوں کے پپوٹے ڈھیلے پڑنے کی بنا پر آئی بال کو نمی فراہم کرنے والی سطح ٹوٹنا شروع ہوجاتی ہے۔

اس ضمن میں کچھ بیماریاں ایسی ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو بر طرح متاثرکرکے نمی پیدا کرنے کے اس عمل میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں، اسی طرح بہت سی ادویات جیسے اینٹی ڈپریشن، بیٹا بلوکرز بھی آنکھوں کی نمی میں کمی کا سبب بنتی ہیں اگر آپ کو یہ محسوس ہورہا ہے کہ یہ ادویات آنکھوں میں نمی کو متاثر کر رہی ہیں تو اس کے لیے ڈاکٹر سے دوسری دوا تجویز کرنے کو کہیں۔

موتیا یا بینائی کی بہتری کے لیے کیے جانے والے آپریشنزبھی ڈرائی آئیز کی ایک بڑی وجہ ہیں کیوںکہ ان آپریشنز کے دوران اکثر آنسو پیدا کرنے والی رگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس معاملے میں اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کو کوئی آئی ڈراپ تجویز کریں تاکہ اس مسئلے سے نمٹا جا سکے۔

آنسوئوں میں دیگر نمکیات کے ساتھ کچھ مقدار آئل کی بھی ہوتی ہے اگر یہ آنسو میں شامل نہ ہو تو آنکھوں کی نمی جلد خشک ہو کر فضا میں جذب ہو سکتی ہے، اور یہی ڈرائی آئیز کی ایک عام وجہ بھی ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آنسوئوں میں آئل شامل کرنے والے غدود گرد جمع ہونے کی وجہ سے ٹھیک طرح سے کام نہیں کر پاتے۔ اس کے علاج کے لیے کسی گرم کپڑے کو چند منٹ کے لیے آنکھوں پر رکھیں اور ہلکے ہاتھوں سے صاف کریں۔

اگر آپ کسی ایسی جگہ پر اپنا وقت گزارتے ہیں جہاں ہوا میں نمی کم ہے جیسے بہت زیادہ گرم یا ایئر کنڈیشنر کمرے تو آپ کی آنکھوں کی نمی مزید متاثر ہو سکتی ہے اسی طرح بہت تیز ہوا میں چلنا جیسے ہیلمٹ کےبغیر بائیک چلانے سے بھی آسانی سے اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

بہت دیر تک اسکرین دیکھنا بھی اس کا ایک سبب ہے کیوںکہ اس دوران ہم آنکھ کم جھپکاتے ہیں اوراس طرح آنکھوں کو وافر مقدار میں نمی نہیں ملتی۔

کونٹیکٹ لینس استعمال کرنے والوں میں یہ مرض کافی پایا جاتا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لینس لگانے کی بنا پر جب آنکھیں خشک ہوتی ہیں تو نمی لینس کی وجہ سے نہیں پہنچ پاتی، اگر آپ کا لینس لگانا انتہائی ضروری ہے تو اپنے ڈاکٹر سے لینس کا سلوشن تبدیل کروالیں یا پھر ایسے لینس استعمال کریں جو کسی اور مٹیریل سے بنے ہوں۔

ایسے تمام افراد جو ڈرائی آئیز یا آنکھوں میں نمی سے محروم ہیں تو ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مصنوعی آنسوئوں کے ڈراپس استعمال کریں۔ ایسی غذا کا انتخاب کریں جن میں السی کا تیل شامل ہو۔ ہیئرڈرئیرکا ستعمال نہ کریں، تیزہوا، آئیرکنڈیشنر، دھویں اور ایسے کیمیکل سے دور رہیں جو آنکھوں کی نمی میں مزید کمی کا سبب بنے۔ زیادہ دیر تک اسکرین کے سامنے بیٹھنے سے گریز کریں تاکہ آپ بھی کسی حد تک اس بیماری سے نجات حاصل کرسکیں۔

Nami Se Mehroom Ankhain Asbab Aur Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nami Se Mehroom Ankhain Asbab Aur Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nami Se Mehroom Ankhain Asbab Aur Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2855 Views   |   27 Sep 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

نمی سے محروم آنکھیں اسباب اور علاج

نمی سے محروم آنکھیں اسباب اور علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نمی سے محروم آنکھیں اسباب اور علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔