پودینے کا استعمال آپ کو کن خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟ ضرور جانیں

ٹھنڈا ٹھنڈا پودینہ نہ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ ایک اچھا ماؤتھ فریشنر بھی ہے اس کو کھانے سے سانسیں بھی مہک جاتی ہیں اور منہ کی بو بھی دور ہوجاتی ہے۔ پودینے کے پتے ہمارے لیے اور بھی کئی مسائل میں فائدہ مند ہیں جوہمیں شاید معلوم بھی نہیں ہیں۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ سستے پودینے سے بڑے بڑے فوائد بھی حاصل کرسکیں اور اپنی صحت و جلد کے معمالات سدھار سکیں تو اس کے چند کارآمد فوائد و استعمالات بھی جان لیں ۔

پودینے کے پتے فائدہ مند کیوں؟

پودینے میں پوٹاشیم، میگنیشئم، کیلشئم، فاسفورس، فولیٹ، آئرن، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو صحت کے مسائل، جسمانی تازگی اور خوبصورتی کو بھی بڑھانے کے لئے مفید ہے۔

پودینے کی اقسام:

پودینہ کی کئی اقسام کا ہوتا ہے جوکہ سیبی پودینہ، رنگ برنا، پودینہ،سیاہ پودینہ، سفید پودینہ، ادرکی پودینہ، لیمونی پودینہ، کالی نفسی پودینہ، خوشبودار پودینہ وغیرہ ہیں۔

• سر درد اور متلی:

پودینے کے چند پتوں کو سونگھ لینے سے سر درد اور متلی بھی ختم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اس کی پتیوں کے تیل کی مالش بھی بالوں میں کر سکتے ہیں۔

• عمل تنفس:

پودینہ ہمارے عمل تنفس اور سانس کے مسائل میں بھی فائدہ مند ہے۔ روزمرہ کے کھانوں میں اس کا استعمال رکھیں ساتھ ہی آدھا گلاس نیم ٹھنڈا پودینے کا پانی پینا بھی اس مسئلے کے حل میں مفید ہے۔

• بد ہضمی:

ان پتوں کا استعمال کھانا جلدی ہضم کرنے اور بدہضمی کے مسائل سے بچاتا ہے اور معدے کو تقویت بخشتا ہے۔ اس کے پتوں کو سکھا کر پیس لیں اور روزانہ کھانے کے بعد آدھا چمچ پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔

• بلڈپریشر:

بلڈ پریشر بڑھنے یا گھٹنے دونوں مسائل میں پودینہ کھانا آپ کی طبیعت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس لئے کھانوں میں اس کا زیادہ استعمال رکھیں۔

• دودھ پلانے والی خواتین:

وہ خواتین جو فیڈ کرتی ہیں ان کے لئے پودینہ ایک اچھا ریلیکسنٹ ہے جو انھیں بریسٹ فیڈنگ سے ہونے والے درد سے بچاتا ہے اور بچے کے ہاضمے کو بھی تیز بناتا ہے۔ کھانوں میں سلاد کے طور پر استعمال کرنا ماؤں کے لئے مفید ہے۔

• پیٹ کے کیڑے:

پودینے میں شامل فولیٹ پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کا کام کرتے ہیں اور آنتوں کی صفائی میں بھی مفید ہے۔ اس میں آپ پودینے کا جوس بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اس کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔

• منہ اور دانتوں کے مسائل:

منہ کے چھالے ہوں یا دانتوں میں تکلیف، مسھوڑوں کی سوزش ہو یا گلے کی خرابی پودینے کی تازگی آپ کو ان مسائل میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس لیے اسے روزانہ کھانوں میں ضرور شامل کریں-

• کولیسٹرول:

پودینے میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کی طاقت ہوتی ہے جو کہ وزن بڑھنے اور اضافی چربی کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے لئے آپ ناشتے سے آدھا گھنٹہ بعد اس کا جوس بنا کر پی لیں اور متوازن غذا لازمی استعمال کریں۔
بشکریہ: ہماری ویب

Podinay Ke Fayde Hi Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Podinay Ke Fayde Hi Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Podinay Ke Fayde Hi Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8281 Views   |   14 May 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

پودینے کا استعمال آپ کو کن خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟ ضرور جانیں

پودینے کا استعمال آپ کو کن خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟ ضرور جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پودینے کا استعمال آپ کو کن خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟ ضرور جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔