اشوگندھا کے 5 زبردست فوائد۔۔ اس کا استعمال سوزش سے لے کرکولیسٹرول تک سب چیزوں میں مفید

طب وحکمت میں دیسی جڑی بوٹیوں سے ہر چیز کا علاج ممکن ہے۔ جتنا قدرتی علاج کی طرف ہم آئیں گے اتنا ہی ہمارے جسم کو فائدہ پہنچے گا۔ اس میں بعض جڑی بوٹیاں ایسی کمال کی ہیں کہ جن کا اگر درست استعمال کیا جائے تو اس سے ایسے ایسے فائدے حاصل ہوں گے جو کہ ناقابلِ یقین ہیں۔ اشو گندھ ابھی ایسی ہی ایک باکمال جڑی بوٹی ہے۔ اس کے ساتھ دودھ اور شہد کے بارے میں تو سب جانتے ہی ہیں کہ یہ ہمارے لئے کتنے فائدہ مند ہیں۔ اگر ان تینوں کو ایک ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو اس سے کچھ حیرت انگیز فائدے استعمال ہو سکتے ہیں۔
اشوگندھا میں نیورو پروٹیکٹو اور اینٹی انفلیمینٹری خصوصیات موجود ہیں جبکہ شہد کے بارے میں بھی سب ہی جانتے ہیں کہ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے۔ اور دودھ بھی غذائیت سے بھرپور غذا ہے۔ ان تینوں کا ساتھ جسم کو غذائیت بھی دیتا ہے اور بہت سی خطرناک بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

حیرت انگیز فوائد:

1۔ قوتِ مدافعت کی مضبوطی:

یہ تینوں چیزیں اگر ملا کر پی جائیں تو اس سے قوتِ مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور ہم روزمرہ ہونے والی بیماریوں اور وائرل انفیکشنز سے محفوظ رہتے ہیں۔

2۔ سوزش سے محفوظ رکھتا ہے:

ان میں موجود اینٹی بیکٹریل اور اینٹی انفلیمننٹری خصوصیات جسم میں سوزش کو کم کرتی ہیں اور اس سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔ 3۔ کولیسٹرول کو کنٹرول کرے:

خراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کے برح جانے سے ہمارے جسم میں مختلف مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، اشو گندھا، شہد اور دودھ کا ملاپ خراب کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔اور اچھے کولیسٹرول یعنی ایچ ڈی ایل کو بڑھاتا ہے۔

4۔ ذہنی تناو کم کرتا ہے:

اگر اشو گندھا اور دودھ کو ملا کر پینا آپ اپنا معمول بنا لیں تو یہ ذہنی دباؤ اور پریشانی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، اس سے بلڈ پریشر بھی قابو میں رہتا ہے اور نیند بھی اچھی آتی ہے۔ اس لئے جو لوگ نیند نہ آنے کی شکایت کرتے ہیں ان کو بھی یہ نسخہ آزما کر دیکھنا چاہیے۔

5۔ بینائی بہتر بناتا ہے:

ان تینوں چیزوں کا استعمال یا کم از کم اشو گندھا اور شہد کا استعمال بینائی کے لئے بھی مفید ہے ، اس کا مستقل استعمال آنکھوں کی روشنی بڑھاتا ہے۔ اور بینائی تیز کرتا ہے۔

اگر رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے ایک گلاس دودھ میں ایک چوتھائی چمچ اشو گندھا پاؤڈر، اور ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیا جائے تو یہ آپ کی صحت کے ان تمام مسائل کو کم کرنے میں مددگار ہو گا۔

اس کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا کسی اچھے ماہرِ حکمت سے مشورہ کر لیں تاکہ وہ آپ کی جسمانی کیفیت اور صورتحال کے حوالے سے یہ نسخہ استعمال کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں مشورہ دے سکیں۔

Ashwagandha Ke Heran Kun Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ashwagandha Ke Heran Kun Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ashwagandha Ke Heran Kun Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6533 Views   |   27 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اشوگندھا کے 5 زبردست فوائد۔۔ اس کا استعمال سوزش سے لے کرکولیسٹرول تک سب چیزوں میں مفید

اشوگندھا کے 5 زبردست فوائد۔۔ اس کا استعمال سوزش سے لے کرکولیسٹرول تک سب چیزوں میں مفید ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اشوگندھا کے 5 زبردست فوائد۔۔ اس کا استعمال سوزش سے لے کرکولیسٹرول تک سب چیزوں میں مفید سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔