دن بھر کام کاج کے بعد اگر آپ میں بھی کچھ کام کرنے کی ہمت نہیں ہوتی تو جانیئے چند ایسے عام کھانے جو آپ کو دیں انرجی اور جسم کو بنائیں مضبوط

دن بھر کام کاج کریں یا نہ کریں کچھ لوگوں کو ہمیشہ ہی سستی اور تھکاوٹ رہتی ہے اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کو مستقل جسم میں درد کی شکایت رہتی ہے جبکہ وہ کوئی محنت یا مشقت والا کام بھی نہیں کرتے۔ عموماً آج کل کے بچے اور بُزرگوں کے ساتھ اس قسم کے مسائل زیادہ رہتے ہیں اور بات اگر خواتین کی کریں تو یہ گھر میں ہوں یا آفس میں ان کو جسمانی دردوں کی شکایت سب سے زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگ متواتر اور متوازن غذاؤں کا استعمال نہیں کرتے اور پھر گولیوں دوائیوں پر گزارا کرتے ہیں جبکہ ایک صحت مند زندگی کی ضمانت کا دارومدار اس کے کھانے پینے پر ہے۔ آج کے-فوڈ میں جانیئے 10 ایسی غذائیں جو آپ کو طاقت دیں اور جسم کو بنائیں مضبوط جن کا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہے۔

غذائیں:

٭ کیلے:

کیلے میں وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن سی، وٹامن ڈی، وٹامن ای، سلفر، کیلشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اس لئے یہ ہڈیوں، دانتوں اور بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے اس میں آئیوڈین، پروٹین، نشاستہ، فولاد اور شوگر بھی موجود ہوتی ہے اس لئے یہ جسم میں خون پیدا کرتا ہے اور جسم کو طاقت دیتا ہے۔ کیلے میں نائٹروجن کی مقدار موجود ہونے کی وجہ سے یہ جسم کو مضبوط بناتا ہے ۔

٭ شکر قندی:

اس میں شکر، سوڈیم، کیلشیم، فولاد، پوٹاشیم، فائبر، وٹامن اے، بی، سی اور ای پائے جاتے ہیں۔ یہ جسم کو انرجی دینے میں بہت اہم ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ریشہ دار پھل ہے اور آنتوں میں موجود اضافی کھانے کے اجزاء کو جلد از جلد خارج کرکے انرجی بوسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ کافی:

کافی میں موجود میگنیشیم اور پوٹاشیم سمیت کیفین اور ایکٹوو انزائمز آپ کو نہ صرف طاقت دیتے ہیں بلکہ جسم کی سستی و کاہلی کو بھی دور کرتے ہیں اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ کافی کے ذریعے ہی جسم کو سستی سے بچائیں تو اس میں چینی کا استعمال کم کریں اور مزے سے پیئیں۔

٭ انڈے:

انڈوں میں پروٹین اور کیلشئیم کی بھرپور مقدار جسم کو سب سے جلدی طاقت دیتی ہے اس لئے ناشتے میں ابلے ہوئے انڈوں کا استعمال لازمی کریں ۔

٭ سیب:

سیب میں کیلوریز، کاربوہائیڈریٹ، صفر فیصد چربی، پروٹین اور فائبر ہوتا ہے جس کو دن میں ایک مرتبہ کھانے سے انرجی انزائمز ایکٹوو ہوتے ہیں اور اگر آپ اس کو روزانہ کھانا عادت بنا لیں تو آپ کو سستی کبھی نہیں آئے گی۔

٭ پانی:

پانی ہماری زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور اس میں موجود میگنیشئیم اور ہائیڈروجینک اجزات ہمیں طاقت دینے کا کام کرت ہیں اس لئے جب بھی آپ کو سستی محسوس ہو تھوڑا سا پانی بھی لازمی پیئیں۔

٭ جو کا دلیہ:

جو کا دلیہ بہت طاقتور ہوتا ہے اس لئے جسم کو بھی مضبوط بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود میگیشیئم اور فولاد آپ کو تھکاوٹ سے بچاتی ہیں۔

٭ دہی:

دہی اینٹی بیکٹریل ہے اس میں موجود وٹامن ڈی آپ کی ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے ساتھ ہی جسم کو انرجی بھی دیتی ہے۔

٭ کینو:

کینو میں موجود وٹامن سی بڑی مقدار میں جسم کو سستی اور تھکاوٹ سے بچاتے ہیں اور آپ کو شاید معلوم نہ ہو یہ کمر کے درد کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے تو موسم کا فائدہ اٹھائیں اور کینو بے شمار کھائیں۔

٭ السی کے بیج:

السی کے بیج میں موجود آرسینک اور ایسکوربک ایسڈ جیسی صلاحیتوں کا استعمال کریں اور روزانہ ایک چمچ السی کے بیج کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں یہ جسم کے ڈھیلے پن کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

Jisam Ko Taqatwar Bnane Wali Ghiza

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jisam Ko Taqatwar Bnane Wali Ghiza and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jisam Ko Taqatwar Bnane Wali Ghiza to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10040 Views   |   23 Jan 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

دن بھر کام کاج کے بعد اگر آپ میں بھی کچھ کام کرنے کی ہمت نہیں ہوتی تو جانیئے چند ایسے عام کھانے جو آپ کو دیں انرجی اور جسم کو بنائیں مضبوط

دن بھر کام کاج کے بعد اگر آپ میں بھی کچھ کام کرنے کی ہمت نہیں ہوتی تو جانیئے چند ایسے عام کھانے جو آپ کو دیں انرجی اور جسم کو بنائیں مضبوط ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دن بھر کام کاج کے بعد اگر آپ میں بھی کچھ کام کرنے کی ہمت نہیں ہوتی تو جانیئے چند ایسے عام کھانے جو آپ کو دیں انرجی اور جسم کو بنائیں مضبوط سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔