شرجینا کے گھر میں چوہا آگیا.. بھارتی مداح نے پریشانی ختم کرنے کے لئے کیا دلچسپ آفر کر ڈالی؟

پاکستان اور بھارت کے گھروں میں اس وقت ایک ڈراما "کبھی میں کبھی تم" سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جسے فرحت اشتیاق نے لکھا ہے۔ ہر کوئی اس ڈرامے کے محبوب کرداروں مصطفیٰ (فہد مصطفیٰ) اور شرجینا (ہانیہ عامر) کے ساتھ جذباتی طور پر جُڑ چکا ہے۔ ناظرین ان کی خوشیوں میں خوش اور ان کے دکھوں میں دکھی ہو جاتے ہیں۔

حال ہی میں ڈرامے کی 21ویں قسط نشر ہوئی، جس کے بعد ایک بھارتی مداح نے فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کو ایک مزے دار پیشکش کر ڈالی۔

کہانی اب دلچسپ موڑ پر ہے۔ 20ویں قسط کے انٹرویل میں، مصطفیٰ پر اس کی بھابھی رباب چوری کا الزام لگاتی ہے، اور اس کے بعد بھائی عدیل اور والد سے جھگڑے کے نتیجے میں وہ اپنا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ مصطفیٰ کے اس فیصلے کے بعد شرجینا بھی اس کے ساتھ اپنا سسرالی گھر چھوڑ کر ایک نئے سفر کا آغاز کرتی ہے۔

21ویں قسط میں دکھایا گیا کہ دونوں ایک غریب علاقے میں ایک خستہ حال گھر میں پناہ لیتے ہیں اور مل کر مشکلات کا سامنا کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

اسی قسط کے دوران، جب مصطفیٰ کو سر چھپانے کے لیے چھت کی ضرورت پیش آئی، تو ایک بھارتی مداح نے اس منظر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فہد اور ہانیہ کو ایک بڑی آفر کر دی۔ مداح نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "مصطفیٰ بھائی، میرا دہلی والا فلیٹ خالی ہے، آپ اور شرجینا وہاں آکر رہ سکتے ہیں!"

اس پیشکش کے بدلے، مداح نے ایک دلچسپ شرط بھی رکھ دی: "ہم کرایہ نہیں لیں گے، بس ہفتے میں دو کے بجائے چار اقساط دکھا دیں!"

فہد مصطفیٰ نے مداح کی اس آفر کو نظر انداز کرنے کے بجائے انسٹاگرام اسٹوری میں مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا: "ہاہاہا، کیوں نہیں!"

اس پوسٹ پر کئی اور مداح بھی سرگرم ہوگئے، اور "مصطفیٰ اور شرجینا" کو اپنے گھروں میں رہنے کی دعوت دینے لگے۔ ایک پاکستانی مداح نے تو کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں ایک فلیٹ آفر کرتے ہوئے لکھا: "یہاں کرایہ بھی کم ہے اور لائٹ بھی نہیں جاتی!"

ڈراما نہ صرف اپنی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے مقبول ہے بلکہ یہ مداحوں کے درمیان مذاق اور محبت کا ذریعہ بھی بن چکا ہے۔

Indian Fan Offers House For Kabhi Main Kabhi Tum Couple

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Indian Fan Offers House For Kabhi Main Kabhi Tum Couple and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Indian Fan Offers House For Kabhi Main Kabhi Tum Couple to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1672 Views   |   19 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شرجینا کے گھر میں چوہا آگیا.. بھارتی مداح نے پریشانی ختم کرنے کے لئے کیا دلچسپ آفر کر ڈالی؟

شرجینا کے گھر میں چوہا آگیا.. بھارتی مداح نے پریشانی ختم کرنے کے لئے کیا دلچسپ آفر کر ڈالی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شرجینا کے گھر میں چوہا آگیا.. بھارتی مداح نے پریشانی ختم کرنے کے لئے کیا دلچسپ آفر کر ڈالی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔